دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 21 | فتاوی رضویہ جلد ۲۱

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۱

جو لوگ متلا عبانہ ان حرکات کے مرتکب ہوتے ہیں کیا خوف نہیں کرتے کہ مبادا بحکم قیاس جلی اس حدیث صحیح کی وعید شدید سے حصہ پائیں۔

یاھذا سعادت منداں ازلی نے خود باوصف حکم پیر ترك پیر روانہ رکھا، اور پھر ترك بھی کیسا کہ چشمہ کے پاس سے بحرز خار کی بندگی میں آنا باایں ہمہ آستان پیر چھوڑنا گوارا نہ کیا، ااور ان کا یہ ادب محبوبان خدا نے پسند فرمایا حضور پر نور سید الاولیاء الکرام امام العرفاء العظام حضرت سیدنا غوث اعظم رضی اﷲ تعالٰی عنہ حضرت سیدی علی بن بیتی قد س سرہ الملکوتی کے یہاں رونق افروز ہوئے حضرت علی بن ہیتی نے اپنے مرید خاص ولی بااختصاص سیدی ابوالحسن علی جوسقی رحمۃ اﷲ تعالٰی علیہ کو حکم دیا کہ خدمت حضرت غوثیت رضی اﷲ تعالٰی عنہ کی ملازمت اختیار کریں، اور یہ پہلے فرماچکے تھے کہ میں حضور پر نور غوث اعظم رضی اﷲ تعالٰی عنہ کے غلاموں سے ہوں، سیدی ابوالحسن قدس سرہ پیر سے یہ کچھ سن کر اس پر رونے لگے اور آستانہ پیر چھوڑ نا کسی طرح نہ چاہا، حضرت غوث الاولیاء رضی اﷲ تعالٰی عنہ نے انھیں روتاد یکھ کر فرمایا:

مایحب الا الثدی الذی رضع منہ۔

جس پستان سے دودھ پیا ہے اس کے غیر کو نہیں چاہتا۔

اور انھیں حکم فرمایا کہ اپنے پیر کی ملازمت میں رہیں۔

اخرج سیدی الامام نورالدین ابوالحسن علی بن یوسف اللخمی قدس سرہ فی کتابہ بہجۃ[1]الاسرار ومعدن الانوار بسند صحیح عن سیدی ابی حفص عمر البزار قدس اﷲ تعالٰی سرہ۔

سیدی امام نور الدین ابوالحسن علی بن یوسف اللخمی قد س سرہ نے اپنی کتاب بہجۃ الاسرار و معدن الانوار میں اس کو سند صحیح کے ساتھ سیدی ابوحفص عمر البزار(پاکیزہ کرے اﷲ تعالٰی ان کے بھید چنے ہوئے کو)سے اخراج کیا ہے یعنی بیان فرمایا اور روایت کیا ہے۔(ت)

سیدی عارف باﷲ امام اجل عبدالوہاب شعرانی قدس سرہ الربانی میزان الشریعۃ الکبرٰی میں فرماتے ہیں:

سمعت سیدی علیا الخواص رحمہ اﷲ یقول انما امر علماء الشریعۃ الطالب

یعنی میں نے اپنے سردار علی خواص رحمہ تعالٰی کو فرماتے سنا کہ علمائے شریعت نے طالب کو

 


 

 



[1] بہجۃ الاسرار ذکرابوالحسن علی الجوسقی مصطفی البابی مصر ص۲۰۵

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن