دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 21 | فتاوی رضویہ جلد ۲۱

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۱

دو بادشاہ دراقلیمے نگنجد(دو بادشاہ ایك ولایت میں نہیں سماتے)اور یہ خلافت ہر چند امامت کبرٰی سے بغایت مشابہ ولہذا وہ کثرت وتعدد جو خلافت اولٰی میں واقع یہاں متصورنہیں لیکن تمام احکام میں اس سے اتحاد نہیں رکھتی اسی لئے قرشیت مشروط نہ ہوئی اور جس مصلحت پر تمثیلا فقیر نے تقریر کی مثلا اگر اثنینیت واقع ہو کوئی دلیل اس کے بطلان پر ظاہر نہیں ومن ادعی فعلیہ البیان(او ر جو دعوٰی کرے اس پر بیان لازم ۔ ت)اور صرف تولیت اوقاف میں تو اپنے محل پر تعدد نظاربدیہی الجواز (اس کی متعدد نظیریں واضح جو از کی دلیل ہے)ہاں اس میں شك نہیں کہ رسم سجادہ نشینی میں عام متوارث وحدت ہے۔ (جو عام جاری رسم چلی آرہی ہے وہ وحدت ہے)اور بلاوجہ وجیہ(معقول وجہ کے بغیر)اس کی مخالفت نہ چاہئے مگر کلام اس میں ہے کہ جب مرشد مربی کہ اعرف بالمصالح واعلم بالشان ہے دو۲ کو جانشین فرماچکا تو اس کے رد کی طر ف کوئی سبیل نہیں، ہاں صورت مذکورہ میں یوں سمجھ سکتے ہیں کہ ارشد فی الدین اصل جانشین اور دوسرا ناظرہ ومشرف(دیکھ بھال کرنے والا)ہے،

کما اشرنا الیہ واﷲ سبحانہ وتعالٰی اعلم بالصواب وعندہ ام الکتاب وصلی اﷲ تعالٰی علی سیدنا محمد والہ والاصحاب والخلفاء والنواب والاتباع والاحباب اٰمین۔

جیسا کہ ہم نے اس کی طرف اشارہ کیا اور اﷲ بے عیب اور برتر صواب کو بہتر جاننے والا ہے اور اس کے پاس ہے اصل لکھا ہوا، اور درود بھیجے اﷲ تعالٰی ہمارے سردار محمد اور آل اور اصحاب اور خلفاء اور نائبین اورتابعین اور دوستوں پر۔ آمین (ت)

مسئلہ ۱۷۹:مع رسالہ"زیب غرفہ"بغرض تصدیق دربارہ منع تعدد بیعت مرسلہ جنا ب مولوی محمد عبدالسمیع صاحب مرحوم و مغفور مصنف رسالہ"انوار ساطعہ"از میرٹھ ۲۳/ شوال ۱۳۰۹ھ

الجواب:

بسم اﷲ الرحمن الرحیم

الحمدﷲ الواحد الاحد المنزہ من کل شرك وعدد و الصلوٰۃ والسلام علی النبی الاوحد واٰلہ وصحبہ و تابعیھم فی الرشد من الازل الی ابدالابد۔

سب تعریفیں اﷲ کے لئے ہیں جو کہ واحد احد ہے ہر شرك اور متعدد ہونے سے پاك ہے اور رحمت کاملہ اور سلامتی ہو نبی کریم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم پر جویکتا ہیں مخلوق ہیں اور ان کی آل اور اصحاب اور ہدایت میں ان کی اتباع کرنے والوں پر ہو ازل سے لے ابد تک۔(ت)

 


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن