دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 21 | فتاوی رضویہ جلد ۲۱

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۱

سرہ العزیز۔

تاوقتیکہ ہم کو اس کی عدالت اور ثقہ ہونے کا علم نہ ہو یا اہل باطن حضرات اس کے متعلق شہادت نہ دیں یہاں سے آخر تك جو کہ حضرت مارہری قدس سرہ العزیز نے افادہ فرمایا اور اچھی باتیں فرمائیں۔(ت)

ہاں بعد صحت خلافت عامہ تعامل(یعنی خلیفہ جیسا معاملہ کرنا)اور اجماع معتبر کافی ہے۔

لان المعہود عرفا کالمشروط لفظا[1]وما راٰہ المسلمون حسنا فہو عنداﷲ حسن [2]۔

اس لئے کہ جو شے عرف میں معروف(مقرر)ہو وہ گویا لفظًا مشروط ہے۔(لفظوں میں شرط قرار دی گئی ہے)جو چیز کہ مسلمان اس کو اچھی دیکھیں تو وہ اﷲ تعالٰی کے نزدیك بھی اچھی ہے۔(ت)

ایسی جگہ عرف غالب یہی ہے کہ اکبر اولاد کو استحقاق ہوتا ہے اور اس کے ہوتے دوسرانہیں ہوسکتا، مگر جبکہ وہ اہلیت سے عاری ہویا مستخلف(شیخ)صرف دوسرے کے نام یا دوسرے کو اس کا شریك وسہیم بنا کر)وصیت معتبرہ کرجائے تو البتہ اس پر عمل سے چارہ نہیں اور جس طرح مستخلف کا کسی مصلحت شرعیہ کی بنا پر قرابت دار قریبہ کو بالکلیہ محروم کردینا رواہے یونہی دوسرے کو بربنائے مصلحت ا س کا شریك وسہیم کرنا، اور وجوہ مصلحت سے ایك وجہ یہ بھی ہوسکتی ہے کہ جب اس منصب شریف کا ایك رخ جانب دنیا اور دوسرا جانب دین ٹھہرا تو جو تنہا ایك امر میں رشد کافی رکھتا ہے اس سے تمام انتظامات کا تکفل غیر مظنون(کفیل بننا غیر یقینی)لہذا اگر مستخلف(شیخ)عارف بالصالح(مصلحتوں کا عارف ہو)اپنے اقارب سے ایك کارشد ادھر اوردوسرے کا ادھر، زائد دیکھے تو کون مانع ہے کہ وہ عارف صاحب بصیرت وعالم عــــــہ۱ بعواقب الامور الارشد فی الدین کو خلیفہ وبنظر جہت اخری ارشد فی الدنیا کو اس کا شریك وبازوکردے تاکہ باتفاق آراء ایك ہیئت اجتماعیہ حاصل ہو کہ اس منصب عظیم کے تمام احباء کا تحمل بروجہ احسن ظہور میں آئے  اور امامت کبرٰی میں جو تعدد ناجائز ہو اس کی وجہ ظاہر ہے کہ وہاں اثنینیت عــــــہ۲ مظنہ فتن عظیمہ ومعارك ہائلہ ہے کما لایخفی(جیسا کہ پوشید ہ نہیں۔ ت)مثل مشہور

عــــــہ۱: معاملات کے نتائج کاجاننے والا ، دین میں سب سے زیادہ ہدایت والا، سیدھے راستے چلنے والا اور دوسری جہت کے لحاظ سے دنیوی معاملات میں سب سے بہتر جاننے والا ہو۔

عــــــہ۲:دو کا ہونا بہت بڑے فتنوں کے پیدا ہونے اور تباہ کرنے والے معرکوں کی جائے گاہ ہے۔ ۱۲


 

 



[1] ردالمحتار کتا ب البیوع داراحیاء التراث العربی بیروت ۴/ ۳۹

[2] المستدرك للحاکم کتاب معرفۃ الصحابہ دارالفکر بیروت ۳/ ۷۸

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن