30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
عنہم ، وعنابہم ، اٰمین۔ واﷲ تعالٰی اعلم۔ |
آپ سے روایت کیا ہے۔ آمین! واﷲ تعالٰی اعلم۔ |
مسئلہ ۱۷۸: مرسلہ حضور پر نور مولٰنا حضرت سیدنا شاہ ابوالحسین احمد نوری میاں صاحب مارہری دامت برکاتہم ۱۲۹۸ھ
یہ سوال چند امور متعلقہ خلافت وسجادہ نشینی حضرات اولیائے کرام سے استفسار تھا جس کے مقاصد تقریر وجواب سے واضح ہیں۔
الجواب:
الحمدﷲ والصلٰوۃ والسلام علی حبیبہ المصطفی والہ الکرام السادات الشرفا وصحابۃ العظام والاولیاء العرفاء وعلینا معہم دائماابدا۔
اما بعد،خلافت حضرات اولیائے کرام نفعنا اﷲ ببرکاتہم فی الدنیا والاخرۃ(نفع دے ہم کو اﷲ تعالٰی ان کی برکات سے دنیااورآخرت میں)دو۲ طرح ہے:۱عامہ اور ۲خاصہ۔
عامہ یہ کہ مرشد مربی(تربیت دینے والا)اپنے مریدین اقارب او ر اجانب سے جس جس کو صالح ارشاد ولائق تربیت سمجھے اپنا خلیفہ ونائب کرے اور اسے اخذ بیعت وتلقین اذکارواشغال واوراد واعمال وتربیت طالبین وہدایت مسترشدین کےلئے مثال خلافت کرامت فرمائے، یہ معنی صرف منصب دینی ہے اور اس میں تعدد خلفاء بیحد وانتہا جائزوواقع حضور سید العالمین مرشد الکل محمد مصطفی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کے سب صحابہ کرام بایں معنی حضور کے خلفاء تھے اور اسی خلافت کو وراثت انبیاء سے تعبیر کیا گیا ہے اور بایں معنی علمائے دین ومشائخ کاملین اہل شریعت وطریقت تابقیام قیامت سب حضرت رسالت علیہ افضل الصلوٰۃ والتحیۃ کے نواب خلفاء ہیں اور یہ خلافت حیات مستخلف(جس کا خلیفہ ہو)اسے مجتمع ہوتی ہے کمالایخفی(جیسا کہ پوشیدہ نہیں۔ت)
اورخاصہ یہ ہے کہ اس مرشد مربی کے بعد وصال یہ شخص اس کی مسند خاص پر جس پر اس کی زندگی میں سوااس کے دوسرانہ بیٹھ سکتا جلوس کرے اور تمام نظم ونسق ورتق وفتق وجمع وتقسیم وعزل ونصب خدام وتقدیم وتاخیر مصالح وتولیت اوقاف درگاہی و قوامت مصارف خانقاہی میں اس کی جگہ قائم ہو ، یہ معنی بھی ہر چند باطن ان کا دین ہے مگر روئے بظاہر بسوئے دنیا رکھتے ہیں۔
|
کما قال سیدنا علی کرم اﷲ تعالٰی وجہہ |
جیسے حضرت سیدنا علی رضی اﷲ تعالٰی عنہ نے فرمایا |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع