30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
مع رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم الخندق وسمع منہ ہذاالحدیث ورجع الی بلاد الہند ومات بہا وعاش سبع مائۃ سنۃ ومات لسنۃ ست وتسعین وخمسمائۃ وقال الاقشھری وہذا السند یتبرك بہ وان لم یوثق بصحتہ [1]۔ |
کی معیت میں غزوہ خندق میں حاضر ہوئے اور آپ سے اس حدیث کو سنا اور ہندوستان کے شہروں میں واپس آئے اور وہاں فوت ہوئے اور سات سو سال زندہ رہے اور ۵۹۶ھ میں وفات پائی، اور اقشہری نے فرمایا اس سند سے برکت حاصل کی جاتی ہے اگرچہ اس کی صحت کا وثوق(اعتماد)نہیں ہے۔(ت) |
تو سلاسل واسانید اولیائے کرام کا کیا کہنا خصوصا سلسلہ عالیہ علیہ حضور پر نور سیدنا غوث اعظم قطب عالم صلی اﷲ تعالٰی علی جدہ الکریم وابائہ الکرام وعلیہ وسلم جو ارشاد فرماتے ہیں کہ:
"میرا ہاتھ میرے مرید پر ایسا ہے جیسے زمین پر آسمان"[2]
اور فرماتے ہیں:"اگر میرے مرید کا پاؤں پھسلے گا میں ہاتھ پکڑلوں گا"[3]
اسی لئے حضور کو پیردستگیر(ہاتھ پکڑنے والے)کہتے ہیں_____ اور فرماتے ہیں:
"اگر میرا مرید مشرق میں ہو اور میں مغرب میں ہوں اوراس کا پردہ کھلے میں ڈھانك دوں گا"[4]
اور فرماتے ہیں:مجھے ایك دفتر دیاگیا حد نگاہ تك کہ اس میں میرے مریدوں کے نام تھے قیامت تك اور مجھ سے فرمایا گیا وھبتھم لك [5] یہ سب ہم نے تمھیں دے ڈالے"
|
رواھا عنہ الائمۃ الثقات رضی اﷲ تعالٰی |
اس ارشاد کو معتمد ائمہ رضی اﷲ تعالٰی عنہم نے |
[1] الاصابۃ فی تمیز الصحابۃ ترجمہ انس بن عبداﷲ ۲۷۵۹ دارصادر بیروت ۱/ ۵۳۷
[2] بہجۃ الاسرار ذکر فضل اصحابہ وبشراھم مصطفی البابی مصر ص۱۰۰
[3] بہجۃ الاسرار ذکر فضل اصحابہ وبشراھم مصطفی البابی مصر ص ۱۰۲
[4] بہجۃ الاسرار ذکر فضل اصحابہ وبشراھم مصطفی البابی مصر ص ۹۹
[5] بہجۃ الاسرار ذکر فضل اصحابہ وبشراھم مصطفی البابی مصر ص ۱۰۰
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع