30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
وہکذا القول فی اہل کل دور بالنسبۃ للدور الذین قبلہم الی یوم القیمۃ فان الاجمال لم یزل ساریا فی کلام علماء الامۃ الی یوم القیمۃ ولو لا ذٰلك ماشرحت الکتب ولاعمل علی الشروح حواش کما مر [1]۔ |
رہتی، اور یہی بات ہر اہل دور کی بنسبت اپنے پہلے دور والوں کی ہے قیامت تک، اس لئے کہ اجمال علماء امت کے کلام میں قیامت تك جاری رہتا، اگر ایسا نہ ہوتا تو کتابوں کی شرحیں اور شرحوں پر حواشی نہ لکھے جاتے۔ جیسا کہ گزرچکا۔(ت) |
غیر مقلدین اس سلسلے کو توڑکر گمراہ ہوئے اور نہ جانا کہ: ع
ہمہ شیران جہاں بستہ ایں سلسلہ اند روبہ از حیلہ چساں بگسلدایں سلسلہ را
(دنیا کے تمام شیراس سلسلہ میں بندھے ہوئے ہیں لومڑی اپنے حیلہ سے اس سلسلہ کو کیسے کمزور بناسکتی ہے۔ ت)
جب احکام شریعت میں یہ حال ہے تو صاف روشن کہ دقائق سلوك اور حقائق معرفت بے مرشد کامل خود بخود قرآن وحدیث سے نکال لینا کس قدر محال ہے۔ یہ راہ سخت باریك اور بے شمع مرشد نہایت تاریك ہے، بڑے بڑوں کو شیطان لعین نے اس راہ میں ایسا مارا کہ تحت الثرٰی تك پہنچادیا ، تیری کیا حقیقت کہ بے رہبر کامل اس میں چلے اور سلامت نکل جانے کا ادعا کرے، ائمہ کرام فرماتے ہیں:آدمی اگر چہ کتنا ہی بڑا عالم زاہد کامل ہو اس پر واجب ہے کہ ولی عارف کو اپنا مرشد بنائے بغیر اس کے ہرگز چارہ نہیں، میزن الشریعۃ میں ارشاد فرمایا:
|
فعلم من جمیع ماقررناہ وجوب اتخاذ الشیخ لکل عالم طلب الوصول الی شہود عین الشریعۃ الکبرٰی و لواجمع جمیع اقرانہ علی علمہ وعملہ وزہدہ و ورعہ و لقبوہ بالقطبیۃ الکبرٰی فان لطریق القوم شروطا لایعرفہا الا المحققون منہم دون |
پس معلوم ہوا اس تمام سے جو کہ ہم نے ثابت کیاہے شیخ کے پکڑنے کا وجوب ہرعالم کے لئے جو طلب کرے عین شریعت الکبرٰی کے مشاہدہ تك پہنچنے کو اگر چہ اس کے تمام ہم عصر اس کے علم وعمل او زہد و ورع پر جمع ہو جائیں، اور اس کو قطبیت کبرٰی کا لقب دیں اس لئے کہ اس قوم(یعنی صوفیہ)کے طریق کی کچھ شرطیں ہیں جن کو کہ سوائے ان کے محققین کے |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع