30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
رہتے اورا ب اگر اہل علم عوام کے سامنے مطالب کتب کی تفصیل اور صورت خاصہ پرحکم کی تطبیق نہ کریں، تو عام لوگ ہر گز ہر گز کتابوں سے احکام نکال لینے پر قادر نہیں، ہزار جگہ غلطی کریں گے اور کچھ کا کچھ سمجھیں گے اس لئے یہ سلسلہ مقرر ہے کہ عوام آج کل کے اہل علم ودین کا دامن تھامیں اور وہ تصانیف علمائے ماہرین کا اور وہ مشائخ فتوٰی کا اور وہ ائمہ ہدٰی کا اور وہ قرآن وحدیث کا ، جس شخص نے اس سلسلے کو توڑا وہ اندھا ہے۔ جس نے دامن ہادی ہاتھ سے چھوڑا عنقریب کسی عمیق،(گہرے) کنویں میں گرا چاہتا ہے۔ امام اجل عارف باﷲ سیدی عبدالوہاب شعرانی قدس سرہ الربانی میزان الشریعۃ الکبرٰی میں فرماتے ہیں:
|
لو قدان اھل دور تعدوا من فوقہم الی الدور الذی قبلہ لا انقطعت وصلتہم بالشارع ولم یھتدوا لایضاح مشکل ولا تفصیل مجمل وتامل یااخی لولا ان رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فصل بشریعتہ مااجمل فی القراٰن لبقی علی اجمالہ کما ان الائمۃ المجتہدین لو لم یفصلوا مااجمل فی السنۃ ابقیت السنۃ علی اجمالہا و ھکذا الی عصرنا ھذا[1] الخ۔ |
اگر بالفرض اہل زمانہ تجاوز کرجائیں اپنے اوپر والوں سے طرف اس زمانہ کے کہ وہ ان سے پہلے ہو تو ان کا شار ع علیہ الصلوٰۃ والسلام کو ملنا منقطع ہوجائے گا، اور وہ مشکل کو واضح کرنے اور مجمل کی تفصیل کی راہ نہ پائیں، غور کراے بھائی، اگر رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم قرآن کے اجمال کی اپنی شریعت سے تفصیل نہ فرماتے تو قرآن اپنے اجمال پر باقی رہتا جیسا کہ تحقیق اگر ائمہ مجتہدین حضور صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کی سنت کے اجمال کی تفصیل نہ کرتے تو سنت اپنے اجمال پر باقی رہتی اور ایسے ہی ہمارے اس زمانہ تك الخ(ت) |
اسی میں ہے:
|
کما ان اشارع بین لنا بسنتہ ما اجمل فی القراٰن و کذلك الائمۃ المجتہدین بینوا لنا ما اجمل فی احادیث الشریعۃ ولو لابیانہم لنا ذٰلك لبقیت الشریعۃ علی اجمالہا |
جیساکہ شارع علیہ الصلوٰۃ والسلام نے اپنی سنت کے ساتھ قرآن مجید کے اجمال کی تفصیل کی ہے، اور ایسے ائمہ مجتہدین نے ہمارے لئے احادیث شریعت کے اجمال کا بیان فرمایا ہے اور بالفرض ان کا بیان نہ ہوتا تو شریعت اپنے اجمال پر باقی |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع