30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
نَقَاءُ السَّلَافَہْ فِیْ اَحْکَامِ الْبیْعَۃِ وَالْخِلَافِہْ ۱۳۱۹ھ
(بیعت وخلافت کے احکام میں خوبصورت نچوڑ)
مسئلہ ۱۷۷: ۲۵/ جمادی الاولٰی ۱۳۱۸ھ
زید کہتا ہے کہ میں مسلمان اور مسلمان کے یہاں پیدا ہوا، رو زپیدائش سے طریقہ اسلام پر اہلسنت وجماعت کا پیرو ، غیر طریقے کی بے جابات جو خلاف سنت ہے حجت کو تیار ،ا ور جو باتیں پیر بتاتاہے وہ قرآن وحدیث سے بتاتاہے وہ باتیں مجھ کو معلوم ہیں۔ پہلے سے عمل کرتاہوں اور نہیں بھی، پھر روز قیامت کو گروہ امتیان حضور اقدس صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم میں اٹھیں گے پھر کیا ضرورت ہے بیعت کرنے کی اور سلسلے میں آنے کی؟ ایك فقرہ جواب اس خیال جاہلانہ کا لکھ دیجئے تاکہ وسوسہ شیطانی دل سے دور ہوجائے آئندہ توبہ واستغفار کریں، بینوا توجروا(بیان فرماؤ تاکہ اجرپاؤ۔ت)
الجواب:
قرآن وحدیث میں شریعت، طریقت، حقیقت سب کچھ ہے اور ان میں سب سے زیادہ ظاہر وآسان مسائل شریعت ہیں ان کی تویہ حالت ہے کہ اگر ائمہ مجتہدین انکی شرح نہ فرماتے تو علماء نہ سمجھتے اور علماء کرام اقوال ائمہ مجتہدین کی تشریح وتوضیح نہ کرتے تو ہم لوگ ارشادات ائمہ کے سمجھنے سے بھی عاجز
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع