30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
حقیقت کے معنی بتاکر حکم فرمائیں کہ اس طرح پر خدا تعالٰی سے محبت کا سلسلہ پیدا کرنا چاروں طریقوں میں منع ہے ان شاء اﷲ تعالٰی فورًا چھوڑ دوں گا، بینوا توجروا(بیان فرماؤ تاکہ اجر وثواب پاؤ۔ت)
الجواب:
شریعت ، طریقت، حقیقت، معرفت میں باہم اصلا کوئی تخالف نہیں اس کا مدعی اگر بے سمجھے کہے تونرا جاہل ہے اور سمجھ کر کہے تو گمراہ بددین، شریعت حضور اقدس سید عالم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کے اقوال ہیں، اور طریقت حضور کے افعال، اور حقیقت حضور کے احوال، اور معرفت حضور کے علوم بے مثال، صلی اﷲ تعالٰی علیہ وآلہ واصحابہ الی مالایزال(ان پر(یعنی آنحضرت صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم پر)ان کی آل پر اور اصحابہ کرام پر اﷲ تعالٰی رحمت برسائے جب تك مولٰی تعالٰی فرمائے۔ ت)
____________________
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع