دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 21 | فتاوی رضویہ جلد ۲۱

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۱

(۷۲)سید جمال الدین محدث صاحب روضۃ الاحباب۔

(۷۳)علامہ شہاب الدین خفاجی جنھوں نے فتح المتعال کی تعریف کی اور ہو مصنف حسن فرمایا یعنی وہ خوب کتاب ہے۔

(۷۴)فاضل کاتب چلپی صاحب کشف الظنون۔

(۷۵)فاضل علامہ محمد بن عبدالباقی زرقانی شارح مواہب ومؤطا امام مالک۔

اب اور پانچ ائمہ کرام اکے اسماء طیبہ عالیہ پر اختتام کیجئے جن کی امامت کبری پر اجماع اور ان کی جلالت شان وعظمت مکان مشہور ومعروف بلاد وبقاع:

(۷۶)امام اجل حافظ الحدیث زین الدین عراقی استاذ امام الشان ابن حجر عسقلانی صاحب الفیہ سیرت وغیرہا۔

(۷۷)ان کے ابن کریم علامہ عظیم سیدی ابوزرعہ عراقی۔

(۷۸)امام اجل سراج الفقہ والحدیث والملۃ والدین بلقینی۔

(۷۹)امام جلیل محدث نبیل حافظ شمس الدین سخاوی۔

(۸۰)امام اجل واکرم علامہ عالم خاتم الحفاظ والمحدثین جلال الملۃ والشرع والدین عبدالرحمن بن ابی بکر سیوطی رضی اﷲ تعالٰی عنہم وعنابہم یوم الدین آمین یا رب العالمین۔

بالجملہ مزار اقدس کا نقشہ تابعین کرام اور نعل مبارك کی تصویر تبع تابعین اعلام سے ثابت اور جب سے آج تك ہر قرن وطبقہ کے علماء وصلحا میں معمول اور رائج ہمیشہ اکابر دین ان سے تبرك کرتے اور ان کی تکریم وتعظیم رکھتے آئے ہیں تو اب انھیں بدعت شنیعہ اور شرك وحرام نہ کہے گامگر جاہل ببیاك یا گمراہ بددین مریض القلب ناپاك والعیاذباﷲ من مہاوی الھلاک(اﷲ تعالٰی کی پناہ ہلاکت وبربادی کے ٹھکانوں سے۔ ت)آج کل کے کسی نو آموز قاصر ناقص فاتر کی بات ان اکابر ائمہ دین واعاظم علماء معتمدین کے ارشادات عالیہ کے حضور کسی ذی عقل دیندار کے نزدیك کیا وقعت رکھتی ہے، عاقل منصف کے لئے اسی قدر کافی ہے واﷲ الھادی وولی الایادی بہ ثقتی وعلیہ اعتمادی(اﷲ تعالٰی ہی راہ ہدایت دکھانے والا ہے اورجملہ احسانات وانعامات کا مالك ووالی ہے پس اسی پر بھروسا واعتماد ہے۔ ت)الحمدﷲ کہ یہ مجمل جواب موضع صواب اواخر ذی الحجہ مبارك ۱۳۱۵ھ کے چند جلسوں میں تمام اور بلحاظ تاریخ شفاء عــــــہ الوالہ فی صور الحبیب ومزارہ ونعالہ(۱۳۱۵ھ)(حیرت زدہ(عاشق)کی شفا(صحت یابی) صور حبیب ان کے مزار اور ان کے جوتوں کے دیدار میں ہے۔ ت)نام ہو، الحمدﷲ رب العالمین وصلی اﷲ تعالٰی علی

عــــــہ: ہمزہ بے مرکز ملحوظ العددست ۱۲۔


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن