30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اس مثال کے نقشے ہر طبقے کے علماء لیتے رہے۔
(۲۷)ان کے صاحبزادے امام مالك کے بھانجے اسمعیل بن ابی اویس کہ امام بخاری وامام مسلم کے استاذ اور رجال صحیحین اور اتباع تبع تابعین کے طبقہ اعلی سے ہیں اور امام شافعی وامام احمد رضی اﷲ تعالٰی عنہما کے معاصر، ۲۲۶ ہجری میں وفات پائی۔
(۲۸)ان کے شاگرد ابویحیٰی بن ابی میسرہ۔
(۲۹)ان کے تلمیذ ابو محمد ابراہیم بن سہل سبتی۔
(۳۰)ان کے شاگرد ابو سعید عبدالرحمن بن محمد بن عبداﷲ مکی۔
(۳۱)ان کے تلمیذ محمد بن جعفر تمیمی۔
(۳۲)ان کے تلمیذ محمد بن الحسین الفارسی۔
(۳۳)ان کے شاگرد شیخ ابو زکریا عبدالرحیم بن احمد بن نصر بن اسحاق بخاری۔
(۳۴)ان کے تلمیذ شیخ فقیہ ابوالقاسم حلی ابن عبدالسلام بن حسن رمیلی۔
(۳۵)ان کے شاگرد شیخ عیاض۔
(۳۶)دوسرے تلمیذ اجل امام اکمل حافظ الحدیث قاضی ابوبکر بن العربی اشبیلی اندلسی۔
(۳۷)ان دونوں کے شاگرد امام ابن العربی کے صاحبزادے فقیہ ابو زید عبدالرحمن بن محمد بن عبداللہ۔
(۳۸)ان کے تلمیذ ابن الحیہ۔
(۳۹)ان کے شاگرد شیخ ابن البر تونسی۔
(۴۰)ان کے تلمیذ شیخ ابن فہد مکی۔
(۴۱)ح امام اجل ابن العربی ممدوح کے دوسرے شاگرد ابوالقاسم خلف بن بشکوال۔
(۴۲)ان کے تلمیذ ابوجعفر احمد بن علی اوسی جن کے شاگرد ابوالقاسم بن محمد اور ان کے تلمیذ ابواسحق ابراہیم بن الحاج ان کے شاگرد ابوالیمن ابن عساکر مذکورین ہیں جن کے اقوال طیبہ اوپر مرقوم ہوئے۔
(۴۳)ح امام اسمعیل بن ابی اویس مدنی ممدوح کے دوسرے تلمیذ ابواسحق ابراہیم ابن الحسین۔
(۴۴)ان کے شاگرد محمد بن احمد خزاری اصبہانی ۔
(۴۵)ان کے تلمیذ ابوعثمن سعید بن حسن تستری۔
(۴۶)ان کے شاگرد ابو بکر محمد بن علی منقری۔
(۴۷)ان کے تلمیذ ابوطالب عبداﷲ بن حسن بن احمد عنبری۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع