دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 21 | فتاوی رضویہ جلد ۲۱

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۱

(۲۴)نیز امام قسطلانی فرماتے ہں کہ ابواسحاق ابراہیم بن الحاج فرماتے ہیں کہ ان کے شیخ الشیخ ابوالقاسم بن محمد فرماتے ہیں:

ومما جرب من برکتہ ان من امسکہ عندہ متبرکابہ کان لہ امانا من بغی البغاۃ وغلبۃ العداۃ وحر زا من کل شیطان مارد وعین کل حاسد وان امسکت المرأۃ الحامل بیمینہا وقد اشتد علیہا الطلق تیسرامرھا بحول اﷲ تعالٰی وقوتہٖ [1]۔

نقشہ نعل مبارك کی آزمائی ہوئی برکات سے یہ ہے کہ جو شخص بہ نیت تبرك اسے اپنے پاس رکھے ظالموں کے ظلم اور دشمنوں کے غلبے سے امان پائے، اور وہ نقشہ مبارك ہر شیطان سرکش اور حاسد کے چشم زخم سے اس کی پناہ ہوجائے اور زن حاملہ میں شدت درد زہ میں اگر اسے اپنے داہنے ہاتھ میں لے بعنایت الٰہی اس کا کام آسان ہو۔

(۲۵)علامہ ابن حجر مقری تلمسانی نے اس باب میں دو مستقل کتابیں تصنیف فرمائی ایك النفخات العنبریۃ فی وصف نعل خیرا لبریۃ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کہ وجیز ونافع ہے۔ دوسری فتح المتعال فی مدح خیر النعال کہ بسیط وجامع ہے ان کتب مبارك میں عجب عجب فضائل وبرکات ودفع بلیات وقضائے حاجات کے جو اس نقشہ مبارکہ سے مشاہدہ کئے اور سلف صالح ومعاصرین صالحین نے دیکھے بکثرت بیان فرمائے ان کاذکر باعث تطویل ہے جو چاہے فتح المتعال مطالعہ کرے اب ہم بنظر اختصار ان باقی ائمہ واعلام کے بعض گرامی نام شمار کرنے پر اقتصار کریں جنھوں نے نقشہ مبارکہ بنوایا، بناکر اپنے تلامذہ کو عطافرمایا۔ ا س سے تبرك کیا، اس کی مدحیں لکھیں، اس سے فیض وبرکت حاصل کرنے ، اسے سر آنکھوں پر رکھنے، بوسہ دینے کی ترغیبیں کیں، احادیث کی طرح باہتمام تام اس کی روایتیں فرمائیں، جسے تفصیل دیکھنی ہو فتح المتعال وغیرہ کی طرف رجوع لائے، وباﷲ التوفیق۔
(
۲۶)امام اجل ابواویس عبداﷲ بن عبداﷲ بن اویس ابوالفضل بن مالك بن ابی عامر اصبحی مدنی کہ اکابر علماء مدینہ طیبہ وائمہ محدثین ورجال صحیح مسلم وسنن ابی داؤد وترمذی ونسائی وبن ماجہ اور تبع تابعین کے طبقہ اعلٰی سے ہیں، امام مالك رضی اﷲ تعالٰی عنہ کے بہنوئی اور بھتیجے یعنی ان کے حقیقی چچازاد بھائی کے بیٹے ہیں، ۱۶۷ھ میں انتقال فرمایا:انھوں نے خود اپنے واسطے امام مالك و غیرہ اکابر تابعین وتبع تابعین کے زمانے میں نعل اقدس نبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کی مثال بنواکر اپنے پاس رکھی اور قرنًا فقرنًا


 

 



[1] المواہب اللدنیہ المقصد الثالث الفصل الثالث لبس النعل المکتب الاسلامی بیروت ۲/ ۴۶۷

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن