دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 21 | فتاوی رضویہ جلد ۲۱

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۱

سلام علیہ کلما ھبت الصبا                                                                                            وغنت باغصان الاراك حمائمہ [1]

اپنے محبوب صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کی تصویر نعل پاك کومیں دوست رکھتا اور رات دن اسے بوسہ دیتاہوں اپنے سر اور منہ پر رکھتااور کبھی چومتا کبھی سینے سے لگاتاہوں، میں اپنے دھیان میں اسے محبوب صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کے پائے اقدس میں تصور کرتا ہوں تو شدت صدق تصور سے گویا اپنی آنکھوں سے جاگتے میں دیکھ لیتاہوں اس نقش پاك کو اپنے رخسارے پر رکھ کر جنبش دیتااور یہ خیال کرتا ہوں کہ گویا وہ اسے پہنے ہوئے میرے رخسارے پر چل رہے ہیں آہ کون ایسی صورت کردے کہ وہ پائے مبارك جو ستارگان آسمان ہشتم کے سروں پر بلند ہوئے ان کی کفش مبارك چلنے میں میرے رخسارے پر پڑے میں نقشہ نعل پاك کو اپنے سینے پر دل کا تعویز بنا کر رکھوں گا شاید دل کی آنکھ ٹھنڈی ہو، میں اسے سرپر آنکھوں کا تعویذ بنا کر باندھوں گا شاید بہتی پلکیں رکیں، سن لو تصویر کفش مقدس پر میرا باپ نثار، کیااچھا ہے اس کا بنانے والا اور جو اس کی خدمت کرے پاك ہوجائے، ماہ نور کی تمنا ہے کاش آسمان سے اتر کر اس نقشہ مبارك کے بوسے میں ہم اور وہ باہم مزاحمت کرتے، اﷲ عزوجل کا سلام اترے محمد صلی اﷲ علیہ وسلم پر جب تك بادصبا چلے اور جب تك درخت اراك کی ڈالیوں پر کبوترگونجیں، اللھم صل وسلم وبارك علیہ وعلی الہ وامتہ ابدا آمین(یا اﷲ! ان پر درود وسلام اور برکت نازل فرما اور ان کی آل اور امت پر ہمیشہ ہمیشہ اپنی رحمت فرما، یہی میری دعا ہے اسے قبول فرما۔ ت)(۲۳)نیز مواہب لدنیہ میں ہے:

من بعض ماذ کر من فضلہا وجرب من نفعہا و برکتہا ماذکرہ ابوجعفر احمد بن عبدالمجید وکان شیخا صالحا ورعاقال حذوت ہذا المثال لبض الطلبۃ فجاء نی یوم فقال رأیت البارحۃ من برکۃ ھذا النعل عجبا اصاب زوجی وجع شدید کادیھلکہا فجعلت النعل علی موضع الوجع و قلت اللہم ارنی برکۃ صاحب ھذا النعل فشفاھا اﷲ للحین [2]۔

اس مثال مبارك کے فضائل جو ذکر کئے گئے ہیں اور اس کے منافع وبرکات جو تجربے میں آئے ان میں سے وہ ہیں جو شیخ صالح صاحب ورع وتقوٰی ابوجعفر احمد بن عبدالمجید نے بیان فرمائے کہ میں نے نعل مقدس کی مثال اپنے بعض تلامذہ کو بنادی تھی ایك روز انھوں نے آکر کہا رات میں نے اسے اس مثال مبارك کی عجیب برکت دیکھی میری زوجہ کو ایك سخت درد لاحق ہوا کہ مرنے کے قریب ہوگئی میں نے مثال مبارك موضع درد پر رکھ کر دعا کی کہ الٰہی! اس کی برکت سے شفا ء دے اﷲ عزوجل نے فورا شفابخشی۔

 


 

 



[1] المواہب اللدنیہ المقصد الثالث الفصل الثالث لبس النعل المکتب الاسلامی بیروت ۲/ ۴۶۹

[2] المواہب اللدنیہ المقصد الثالث الفصل الثالث لبس النعل المکتب الاسلامی بیروت ۲/ ۴۶۹

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن