30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
ثم قال بعد التصویر اخترت وضعہا علی ہذہ الکیفیۃ لانہا لمطابقۃ للواقع عند توجہ الزائر الیہم[1] الخ۔ |
قبور ثلاثہ کی یہی صورت واقع ہے اور اسی پر جمہور کا اتفاق ہے پھر تصویر کے بعد فرمایامیں نے اس کیفیت کے مطابق صورت وضع قبر اختیار کی ہے اس لئے کہ یہی واقع کے مطابق ہے جب زائر ان کی طرف منہ کرے الخ(ت) |
اگر معاذاﷲ دلائل الخیرات شریف سے نقشہ مقدسہ نکالا جائے تو نہ صرف دلائل بلکہ ان سب کتب احادیث وسیر وغیرہما کے اوراق چاك کئے جائیں اور ان ائمہ محدثین کے بنائے ہوئے نقشوں کا کیا علاج ہوجو زمانہ تابعین وتبع تابعین سے قرنا فقرنا روایت حدیث میں نقشے بناتے آئے اﷲ عزوجل افراط وتفریط کی آفت سے بچائے دلا ئل الخیرات شریف کو تالیف ہوئے پونے پانسوبرس گزرے جب سے یہ کتاب مستطاب شرقا غربا عربا عجما تمام جہاں کے علماء واولیاء وصلحاء میں حرزجان ووظیفہ ودین وایمان ہورہی ہے، یہ حسن قبول خدا ور سول جل جلالہ وصلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم زید وعمر کے مٹائے نہیں مٹ سکتا ؎
ہمہ شیران جہاں بستہ ایں سلسلہ اند روبہ از حیلہ چساں بگسلد ایں سلسلہ را
(دنیا کے سارے شیر اسی سلسلے میں بندھے ہوئے ہیں لہذا کسی حیلہ سے لومڑی اس سلسلہ کو کیسے کاٹ سکتی ہے۔ ت)
ہاں اب نئے زمانے فتنہ کے گھرانے میں وہ گمراہ بھی پیدا ہوئے جو عیاذا باﷲ دلائل الخیرات کو معدن شرك و بدعات کہتے ہیں مگر ان کے بکنے سے امت مرحومہ کا اتفاق واطباق نہیں ٹوٹ سکتا ؎
مہ فشاند نور وسگ عو عوکند ہر کسے برخلقت خود می تند
(چاند نور بکھیرتا ہے مگر کتے اسے بھونکتے ہیں، درحقیقت ہر ایك اپنی اپنی تخلیق میں تنا ہوا اورکسا ہوا ہے۔ ت)
کشف الظنون میں ہے:
|
دلائل الخیرات آیۃ من اٰیات اﷲ یواظب بقراء تہ فی المشارق والمغارب وللدلائل اختلاف فی النسخ لکثرۃ روایتہا عن المؤلف رحمہ اﷲ تعالٰی |
یعنی کتاب دلائل الخیرات اﷲ تعالٰی کی آیتوں میں سے ایك آیت ہے کہ مشارق ومغارب میں ہمیشہ پڑھی جاتی ہے اس کے نسخے مختلف ہیں کہ مؤلف رحمہ اﷲ تعالٰی سے اس کی روایت بکثرت ہوئی مگر |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع