30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
حدیث ۲۵:ابوبکر بن ابی شیبہ حضرت عبداﷲ بن عمر رضی اﷲ تعالٰی عنہما سے راوی:
|
ان المسلمین تجردوا فی الازرو اخذ وا الدلاء و ارتجزوا علی زمزم یغسلون الکعبۃ ظہرھا وبطنہا فلم یدعوا اثر امن المشرکین الا محوہ اوغسلوہ [1]۔ |
(اس وقت)مسلمانوں نے اپنی اپنی چادریں اتاریں اور ڈول میں آب زمزم بھر بھرکر کعبہ شریف کو اندرون وبیرون سے خوب دھونے لگے چنانچہ مشرکین کے تمام نشانات شرك دھو ڈالے اور مٹادئے۔(ت) |
حاصل ان احادیث کا یہ ہے کہ کعبہ میں جو تصویریں تھیں حضور اقدس صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے امیر المومنین عمر فاروق اعظم رضی اﷲ تعالٰی عنہ کوحکم فرمایا کہ انھیں مٹادو۔ عمر رضی اﷲ تعالٰی عنہ اور دیگر صحابہ کرام چادریں اتار اتارکر امتثال حکم اقدس میں سرگرم ہوئے زمزم شریف سے ڈول کے ڈول بھر کر آتے اور کعبہ کو اندر باہر سے دھویا جاتا، کپڑے بھگو بھگو کر تصویریں مٹائی جاتیں، یہاں تك کہ وہ مشرکوں کے آثار سب دھوکر مٹادئے، جب حضور اقدس صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے خبر پائی کہ اب کوئی نشان باقی نہ رہا اس وقت اندر رونق افروزہوئے، اتفاق سے بعض تصاویر مثل تصویر ابراہیم خلیل اﷲ علیہ الصلوٰۃ والسلام کا نشان رہ گیا تھا، پھر نظر فرمائی توحضرت مریم کی تصویر بھی صاف نہ دھلی تھی حضور پر نور صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے اسامہ بن زید رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے ایك ڈول پانی منگا کر بنفس نفیس کپڑا تر کرکے ان کے مٹانے میں شرکت فرمائی اور ارشاد فرمایا:اﷲ کی ماران تصویر بنانے والوں پر۔فتح الباری شرح صحیح بخاری میں ہے:
|
فی حدیث اسامۃ انہ صلی اﷲ تعالٰی علہ وسلم دخل الکعبۃ فرأی صورۃ ابراھیم فدعا بماء فجعل یمحوھا وھو محمول علی انہ بقیۃ تخفی علی من محاھا اولا [2]۔ |
حضرت اسامہ کی حدیث میں ہے کہ حضور صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کعبہ شریف کے اندر تشریف لے گئے توکچھ تصاویر انمٹی دیکھ کر پانی منگوایا اور انھیں اپنے دست اقدس سے خود مٹانے لگے، یہ حدیث اس پر محمول ہے کہ بعض تصویروں کے کچھ نشانات باقی رہ گئے تھے جنھیں پہلی دفعہ مٹانے والا نہ دیکھ سکا، (تو حضور صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے دوبارہ انھیں مٹادیا) (ت) |
حدیث ۲۶:صحیحین میں ام المومنین عائشہ صدیقہ رضی اﷲ تعالٰی عنہا سے ہے:
|
لما اشتکی النبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم |
حضور اقدس صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کے مرض میں بعض |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع