30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
لما رأی الصور فی البیت لم یدخل حتی امر بھا فمحیت الحدیث[1] وفی المغازی فاخرج صورۃ ابراھیم واسمعیل علیہما الصلوٰۃ والسلام[2] الحدیث ہذہ کلہا روایات البخاری وذکر ابن ھشام فی سیرتہ قال وحدثنی بعض اھل العلم ان رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم دخل البیت یوم الفتح فرأی فیہ صور الملئکۃ وغیرھم فراٰی ابراہیم علیہ الصلوٰۃ والسلام مصورا فذکر الحدیث الی ان قال ثم امر بتلك الصور کلہا فطمست [3]۔ |
آئے ہیں،اور اسی میں ہے ____ حضور صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے کعبہ شریف میں تصویریں دیکھیں تو اندر داخل نہ ہوئے یہاں تك کہ ان کے متعلق حکم فرمایا تو وہ مٹادی گئیں الحدیث،اور مغازی میں ہے کہ حضرت ابراہیم اور حضرت اسمعیل علیہما الصلوٰۃ والسلام کی تصاویر باہر نکال دی گئیں الحدیث، یہ سب بخاری شریف کی روایات ہیں اور ابن ہشام نے اپنی سیرت میں بیان فرمایا کہ مجھ سے بعض اہل علم نے بیان کیا کہ حضور اکرم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فتح کے روز بیت اﷲ شریف میں داخل ہوئے تو وہاں فرشتوں وغیرہ کی تصاویر دیکھیں اور حضرت ابراہیم علیہ السلام کا مجسمہ دیکھا،پھربقیہ حدیث ذکر فرمائی،یہاں تك کہ فرمایاپھر تمام تصاویر کے بارے میں حکم فرمایا کہ مٹادی جائیں تو وہ مٹادی گئیں(ت) |
ان احادیث کا حاصل یہ ہے کہ رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم روز فتح مکہ کعبہ معظمہ کے اندر تشریف فرما ہوئے اس میں حضرت ابراہیم وحضرت اسمعیل وحضرت مریم وملائکہ کرام علیہم الصلوٰۃ والسلام وغیرہم کی تصویریں نظر پڑیں کچھ پیکر دار کچھ نقش دیوار،حضور اقدس صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم ویسے ہی پلٹ آئے اور فرمایا خبردار رہو بیشك ان بنانے والوں کے کان تك بھی یہ بات پہنچی ہوئی تھی کہ جس گھر میں کوئی تصویر ہو اس میں ملائکہ رحمت نہیں جاتے،پھر حکم فرمایا کہ جتنی تصویریں منقوش تھیں سب مٹادی گئیں اور جتنی مجسم تھیں سب باہر نکال دی گئیں انھیں بھی حضرت سیدنا ابراہیم خلیل اﷲ وحضرت سیدنا اسمعیل ذبیح اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وعلی ابنیہما الاکرم وعلیہما وبارك وسلم کی تصویریں بھی باہر لائی گئیں جب تك کعبہ معظمہ سب تصاویر سے پاك نہ ہوگیا حضور پر نور صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے اپنے قدم اکرم سے اسے شرف نہ بخشا۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع