دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 21 | فتاوی رضویہ جلد ۲۱

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۱

صحیح بخاری شریف میں حضرت عبداﷲ بن عباس رضی اﷲ تعالٰی عنہما سے ہے:

ود و سواع ویغوث ویعوق ونسراسماء رجال صالحین من قوم نوح فلما ہلکوا اوحی الشیطن الی قومہم ان انصبوا الی مجالسہم التی کانوا یجلسون انصابا وسموہا باسماھم ففعلوا فلم تعبد حتی اذا ھلك اولئك وتنسخ العلم عبدت [1] ھذا مختصرا۔

ود،سواع،یغوث،یعوق اور نسر حضرت نوح علیہ السلام کی قوم کے نیك لوگوں کے نام ہیں جب وہ فوت ہوگئے تو شیطان نے ان کے دلوں میں یہ وسوسہ ڈالا کہ جہاں وہ بیٹھتے تھے وہاں ان کی مجالس میں ان کے بت نصب کرواور ان کے نام لیا کرو،تو وہ ایسا ہی کرنے لگے،پھر اس دور میں تو ان کی عبادت نہیں ہوئی مگر جب وہ لوگ ہلاك ہوگئے اور علم مٹ گیا سابق لوگوں کے بارے میں جہالت کا پردہ چھا گیا تو رفتہ رفتہ ان مجسموں کی عبادت وپرستش شروع ہوگئی،یہ حدیث کے مختصر الفاظ ہیں۔(ت)

باایں ہمہ اگر وساوس و ہوا جس سے تسکین نہ پائیں تو احادیث صحیحہ صریحہ سے خاص تصاویر معظمین کاجزئیہ لیجئے۔

حدیث ۲۲:صحیح بخاری میں حضرت عبداﷲ ابن عباس رضی اﷲ تعالٰی عنہما سے ہے:

انہ قال دخل النبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم البیت فوجد فیہ صورۃ ابراہیم وصورۃ مریم علیہما الصلوٰۃ والسلام فقال صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم امالہم فقد سمعوا ان الملئکۃ لا تدخل بیتا فیہ صورۃ الحدیث [2]ھذا لفظہ فی الانبیاء وفیہ ایضا ان النبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم

حضرت ابن عباس نے فرمایا:جب حضور اکرم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کعبہ شریف کے اندر تشریف لے گئے تو وہاں آپ نے حضرت ابراہیم اور سیدہ مریم علیہما الصلوٰۃ والسلام کی تصاویر پائیں حضور صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ آگاہ ہوجاؤ کہ آگاہ ہوجاؤ کہ تصویریں بنانے والوں نے بھی یہ بات سن رکھی تھی(یعنی ان کے کانوں تك بھی یہ بات پہنچی ہوئی تھی کہ)بیشك جس گھر میں تصویر ہو وہاں فرشتے نہیں آتے (الحدیث)یہ الفاظ حدیث کتاب الانبیاء میں

 


 

 



[1] صحیح البخاری کتاب التفسیر باب ودّا و سواعا الخ قدیمی کتب خانہ کراچی ۲/ ۷۳۲

[2] صحیح البخاری کتا ب الانبیاء باب قول اﷲ عزوجل واتخذ اﷲ ابراھیم قدیمی کتب خانہ کراچی ۱/ ۴۷۳

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن