30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
فقال لہ فذکرا بمعناہ۔ |
(اس کو ابویعلٰی اور ابن جریر دونوں نے روایت کیا مگر ان دونوں نے حبان بن حصین کانام نہیں بلکہ یوں فرمایا کہ حضرت علی(کرم اﷲ وجہہ)سے روایت ہے کہ انھوں نے اپنے کو توال کو بلایا اور اس سے ارشاد فرمایا۔آگے دونوں نے حدیث کا مفہوم ذکر فرمایا۔(ت) |
حدیث ۲۱:امام بسند جید امیر المومنین علی کرم اﷲ وجہہ سے راوی رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم ایك جنازے میں تھے حضور نے ارشاد فرمایا:
|
ایکم ینطلق الی المدینۃ فلا یدع بہا وثنا الاکسرہ ولا قبرا الاسواہ ولا صورۃ الا لطخہا۔ |
تم میں کون ایساہے مدینے جاکر ہر بت کو توڑ دے اور ہر قبر برابر کردے اور ہر تصویر مٹادے۔ |
ایك صاحب نے عرض کی:یا رسول اللہ۔فرمایا:تو جاؤ۔وہ جاکر واپس آئے اور عرض کی:یا رسول اللہ! میں نے سب بت توڑ دئے اورسب قبریں برابر کردیں اور سب تصویریں مٹا دیں،رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے فرمایا:
|
من عاد لصنعۃ شیئ من ھذا فقد کفر بما انزل علی محمد [1]۔ |
اب جو یہ سب چیزیں بنائے گا وہ کفروانکار کریگا اس چیز کے ساتھ جو محمد(صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم)پر نازل ہوئی۔ |
والعیاذ باﷲ رب العالمین(اﷲ تعالٰی کی پناہ جو پروردگار ہے تمام جہانوں کا۔ت)
مسلمان بنظر ایمان دیکھے کہ صحیح وصریح حدیثوں میں اس پر کیسی سخت سخت وعیدیں فرمائی گئیں اوریہ تمام احادیث عام شامل محیط کامل ہیں جن میں اصلًا کسی تصویر کسی طریقے کی تخصیص نہیں تو معظمین دین کی تصویروں کو ان احکام خدا اوررسول سے خارج کرنا محض باطل و وہم عاطل ہے بلکہ شرع مطہر میں زیادہ شدت عذاب تصاویر کی تعظیم ہی پر ہے۔اور خود ابتدائے بت پرستی انھیں تصویرات معظمین سے ہوئی،قرآن عظیم میں جو پانچ بتوں کا ذکر سورۂ نوح علیہ الصلوٰۃ والسلام میں فرمایا ود، سواع،یغوث، یعوق،نسر [2]یہ پانچ بندگان صالحین تھے کہ لوگوں نے ان کے انتقال کے بعد باغوائے ابلیس لعین ان کی تصویریں بناکر ان کی مجلسوں میں قائم کیں،پھر بعد کی آنے والی نسلوں نے انھیں معبود سمجھ لیا۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع