دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 21 | فتاوی رضویہ جلد ۲۱

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۱

 

صنعت طعاما فد عوت رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فجاء فرأی تصاویر فرجع(زاد الاربعۃ الا خیرون)فقلت یا رسول اﷲ مارجعك بابی وامی قال ان فی البیت سترا فیہ تصاویر وان الملئکۃ لا تدخل بیتا فیہ تصاویر [1]۔

میں نے حضور پر نور صلوات اﷲ تعالٰی وسلامہ علیہ کی دعوت کی حضور تشریف فرما ہوئے پردے پر کچھ تصویریں بنی دیکھیں،واپس تشریف لے گئے(آخر ی چار میں یہ اضافہ ہے)میں نے عرض کی یار سول اﷲ میرے ماں باپ حضور پر نثار کس سبب سے حضور واپس ہوئے،فرمایا گھر میں ا یك پردے پر تصویریں تھیں اور ملائکہ رحمت اس گھر میں نہیں جاتے جس میں تصویریں ہوں۔

حدیث ۱۹:صحیح بخاری وسنن ابی داؤد میں حضرت ام المومنین عائشہ رضی اﷲ تعالٰی عنہا سے ہے:

ان النبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم لم یکن یترك فی بیتہ شیئا فیہ تصالیب الا نقضہ [2]۔

نبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم جس چیز میں تصویر ملاحظہ فرماتے اسے بے توڑے نہ چھوڑتے۔

حدیث ۲۰:مسلم وابوداؤد وترمذی حبان بن حصین سے راوی:

قال لی علی رضی اﷲ تعالٰی عنہ الا ابعثك علی مابعثنی علیہ رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم ان لاتدع صورۃ الاطمستہا و لاقبرا مشرفا الا سویتہ [3]۔ورواہ ابو یعلی [4]و ابن جریر فلم یسمیا حبان انما قالا عن علی انہ دعا صاحب شرطتہ

مجھ سے امیرالمومنین مولا علی کرم اﷲ وجہہ نے فرمایا کہ میں تمھیں اس کا م پرنہ بھیجوں جس پر مجھے رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے مامورفرما کر بھیجا کہ جو تصویر دیکھو اسے مٹاد و اور جو قبر حد شرع سے زیادہ اونچی پاؤ اسے حد شرع کے برابر کردو(بلندی قبر میں حد شرع ایك بالشت ہے)

 


 

 



[1] سنن النسائی کتاب الزینۃ التصاویر نورمحمد کارخانہ تجارت کتب کراچی ۲/ ۳۰۰،کنز العمال بحوالہ الشاشی ع حل ص حدیث ۹۸۸۳ مؤسسۃ الرسالہ بیروت ۴/ ۱۳۱ و ۱۳۲

[2] صحیح البخاری کتاب اللباس ۲/ ۸۸۰ وسنن ابی داؤد کتاب اللباس ۲/ ۲۱۶

[3] صحیح مسلم کتاب الجنائز ۱/ ۳۱۲ وسنن ابی داؤد کتاب الجنائز باب تسویۃ القبر ۲/ ۱۰۳،جامع الترمذی ابواب الجنائز باب ماجاء فی تسویۃ القبر امین کمپنی دہلی ۱/ ۱۲۵

[4] مسند ابی یعلی حدیث ۳۳۸ مؤسسۃ الرسالہ علوم القرآن بیروت ۱/ ۱۹۹

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن