30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
حدیث ۱۱ تا ۱۴:صحیح بخاری میں حضرت عبداﷲ بن عمر اور صحیح مسلم میں حضرت ام المومنین صدیقہ رضی اﷲ تعالٰی عنہا اورنیز اسی میں حضرت ام المومنین میمونہ اور مسند امام احمد میں بسند صحیح حضرت اسامہ بن زید رضی اﷲ تعالٰی عنہم سے ہے رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں جبریل امین علیہ الصلوٰۃ والسلام نے حضور اقدس صلی اﷲ تعالی علیہ وسلم سے عرض کی:
|
انا لاندخل بیتا فیہ کلب وصورۃ [1]۔ |
ہم ملائکہ رحمت اس گھر میں نہیں جاتے جس میں کتا یا تصویر ہو۔ |
حدیث ۱۵:احمد ونسائی وابن اماجہ وابن خزیمہ وسعید بن منصور حضرت امیر المومنین علی مرتضی کرم اﷲ تعالٰی وجہہ سے راوی رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے فرمایا:جبریل امین نے عرض کی:
|
انہا ثلث لم یلج ملك مادام فیہا واحد منہا کلب او جنابۃ اوصورۃ روح [2]۔ |
تین چیزیں ہیں کہ جب تك ان میں سے ایك بھی گھرمیں ہوگی کوئی فرشتہ رحمت وبرکت کا اس گھر میں داخل نہ ہوگا کتا یا جنب یاجاندار کی تصویر۔ |
حدیث ۱۶ و ۱۷:مسند احمد وصحیح بخاری وصحیح مسلم وجامع الترمذی وسنن نسائی وابن ماجہ میں حضرت ابوطلحہ اور سنن ابی داؤد و نسائی وصحیح ابن حبان میں حضرت امیر المؤمنین مولی علی رضی اﷲ تعالٰی عنہما سے ہے رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:
|
لاتدخل الملئکۃ بیتا فیہ کلب ولاصورۃ [3]۔ |
رحمت کے فرشتے اس گھر میں نہیں جاتے جس میں کتا یا تصویر ہو۔ |
حدیث ۱۸:نسائی وابن ماجہ وشاشی وابویعلی اور ابونعیم حلیہ اور ضیاء صحیح مختارہ میں امیرالمومنین علی کرم اﷲ وجہہ سے راوی:
[1] صحیح البخاری کتاب اللباس ۲/ ۸۸۱ وصحیح مسلم کتاب اللباس ۲/ ۱۹۹ و ۲۰۰
[2] مسند احمد بن حنبل از مسند علی رضی اﷲ تعالٰی عنہ المکتب الاسلامی بیروت ۱/ ۸۵
[3] صحیح البخاری کتاب بدء الخلق قدیمی کتب خانہ کراچی ۱/ ۴۵۸،صحیح مسلم کتاب اللباس باب تحریم تصویر صورۃ الحیوان قدیمی کتب خانہ کراچی ۲/ ۲۰۰،سنن ابی داؤد کتاب اللباس باب فی الصور آفتاب عالم پریس لاہور ۲/ ۲۱۶،جامع الترمذی ابواب الادب باب ماجاء ان الملائکۃ لا تدخل بیتا امین کمپنی دہلی ۲/ ۱۰۳،سنن النسائی کتاب الزینۃ التصاویر ۲/ ۲۹۹ و کتاب الطہارۃ ۱/ ۵۱
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع