دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 21 | فتاوی رضویہ جلد ۲۱

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۱

تلون وجہہ وقال یا عائشۃ اشد الناس عذابا عنداﷲ یوم القیمۃ الذین یضاھؤن بخلق اﷲ [1]وفی روایۃ للشیخین قام علی الباب فلم یدخل فعرفت فی وجہ الکراھیۃ فقلت یا رسول اﷲ اتوب الی اﷲ والی رسولہ فماذا اذنبت فقال رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم ان اصحاب ھذہ الصور یعذبون یوم القیمۃ فیقال لھم احیوا ما خلقتم و قال ان البیت الذی فیہ الصور لا تدخلہ الملئکۃ[2] وفی اخری لہما تناول الستر فھتکہ وقال من اشد الناس عذابا یوم القیمۃ الذین یشبھون بخلق اﷲ [3]۔

ملاحظہ فرماکر رنگ چہرہ انور کا بدل گیا اندر تشریف نہ لائے،ام المومنین فرماتی ہیں میں نے عرض کی یا رسول اﷲ ! میں اﷲ کی طرف اور اس کے رسول کی طرف توبہ کرتی ہوں مجھ سے کیا خطا ہوئی ؟ حضور اقدس صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے وہ پردہ اتارکر پھینك دیا اور فرمایا اے عائشہ! اﷲ تعالٰی کے یہاں سخت تر عذاب روز قیامت ان مصوروں پرہے جو خدا کے بنائے ہوئے کی نقل کرتے ہیں ان پر روزقیامت عذاب ہوگا ان سے کہاجائے گا یہ جو تم نے بنایا ہے اس میں جان ڈالو جس گھر میں یہ تصویریں ہوتی ہیں اس میں رحمت کے فرشتے نہیں آتے۔

حدیث ۱۰:ابوداؤد وترمذی ونسائی وابن حبان حضرت ابویرہ رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے روای رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:

اتانی جبریل علیہ الصلٰوۃ والسلام فقال لی مربرأس التماثیل یقطع فتصیر کہیأۃ الشجرۃ و امر بالستر فلیقطع فلیجعل وسادتین منبوذتین توطأان[4] ھذا مختصرا۔

میرے پاس جبریل امین علیہ الصلوٰۃ والسلام نے حاضر ہوکر عرض کی حضور ! مورتوں کے لئے حکم دیں کہ ان کے سر کاٹ دئے جائیں کہ پیڑ کی طرح رہ جائیں اورتصویر دار پردے کے لئے حکم فرمائیں کہ کاٹ کر دو مسندیں بنالی جائیں کہ زمین پرڈال کر پاؤں سے روندی جائیں۔

ترمذی نے کہا یہ حدیث حسن صحیح ہے۔


 

 



[1] صحیح البخاری ۲/ ۸۸۰ وصحیح مسلم ۲/ ۲۰۱ وسنن النسائی ۲/ ۳۰۰ ومسند احمد بن حنبل ۶/ ۸۳ و ۲۱۹

[2] صحیح البخاری ۲/ ۸۸۱ وصحیح مسلم ۲/ ۲۰۱

[3] صحیح مسلم ۲/ ۲۰۰ وصحیح البخاری ۲/ ۸۸۰

[4] سنن ابی داؤد کتاب اللباس باب فی الصور آفتاب عالم پریس لاہور ۲/ ۲۱۷،جامع الترمذی ابواب الادب باب ماجاء فی الملئکۃ لاتدخل بیتا الخ امین کمپنی کراچی ۲/ ۱۰۴

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن