دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 21 | فتاوی رضویہ جلد ۲۱

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۱

ان الذین یصنعون ھذہ الصور یعذبون یوم القیمۃ یقال لہم احیواما خلقتم [1]۔

بیشك یہ جو تصویریں بناتے ہیں قیامت کے دن عذاب کئے جائیں گے ان سے کہا جائے گایہ صورتیں جو تم نے بنائی تھیں ان میں جان ڈالو۔

حدیث ۵:مسند احمد وصحیحین وسنن نسائی میں حضرت عبداﷲ بن عباس رضی اﷲ تعالٰی عنہما سے ہے رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:

من صور صورۃ فان اﷲ معذبہ حتی ینفخ فیہا الروح ولیس بنافخ [2]۔

جو کوئی تصویر بنائے تو بیشك اﷲ تعالٰی اسے عذاب کرے گا یہاں تك کہ ا س میں روح پھونکے اور نہ پھونك سکے گا۔

حدیث ۶:مسند احمد وجامع ترمذی میں حضرت ابوہریرہ رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے ہے رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:

یخرج عنق من النار یوم القیمۃ لہ عینان تبصران و اذ نان تسمعان ولسان ینطق یقول انی وکلت بثلثۃ بکل جبار عنید وبکل من دعا مع اﷲ الھا اٰخرو بالمصورین [3]۔

قیامت کے دن جہنم سے ایك گردن نکلے گی جس کے د و آنکھیں ہوں گی دیکھنے والی اور دو کان سننے والے اور ایك زبان کلام کرتی وہ کہے گی میں تین فرقوں پر مسلط کی گئی ہوں جو اﷲ تعالٰی کا شریك بتائے اور ہر ظالم ہٹ دھرم اور تصویر بنانے والے ترمذی نے کہا یہ حدیث حسن صحیح غریب ہے۔

 


 

 



[1] صحیح البخاری کتاب اللباس باب عذاب المصورین یوم القیمۃ قدیمی کتب خانہ کراچی ۲/ ۸۸۰،صحیح مسلم کتاب اللباس باب تحریم تصویر صورۃ الحیوان قدیمی کتب خانہ کراچی ۲/ ۲۰۱،سنن النسائی کتاب الزینۃ ذکر ما یکلف اصحاب الصور یوم القیامۃ نورمحمد کارخانہ تجارت کتب کراچی ۲/ ۳۰۰

[2] صحیح البخاری کتاب البیوع باب بیع التصاویر قدیمی کتب خانہ کراچی ۱/ ۲۹۶،صحیح مسلم کتاب البیوع باب تحریم صورۃ الحیوان قدیمی کتب خانہ کراچی ۲/ ۲۰۲،مسند احمد بن حنبل عن ابن عباس رضی اﷲ تعالٰی عنہ المکتب الاسلامی بیروت ۱/ ۲۴۱ و ۲۴۶، سنن النسائی کتاب الزینۃ ذکر ما یکلف اصحاب الصور الخ نورمحمد کارخانہ کراچی ۲/ ۳۰۰

[3] جامع الترمذی ابواب صفۃ جہنم باب ماجاء فی صفۃ النار امین کمپنی دہلی ۲/ ۸۱،مسند احمد بن حنبل از مسند ابی ہریرہ المکتب الاسلامی بیروت ۲/ ۳۳۶

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن