30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
حدیث ۱:صحیحین ومسند امام محمد میں حضرت عبداﷲ بن عباس رضی اﷲ تعالٰی عنہما سے ہے رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:
|
کل مصور فی النار یجعل اﷲ لہ بکل صورۃ صورہ نفسا فتعذبہ فی جہنم [1]۔ |
ہر مصور جہنم میں ہے اﷲ تعالٰی ہر تصویر کے بدلے جو اس نے بنائی تھی ایك مخلوق پیدا کرے گا کہ وہ جہنم میں اسے عذاب کرے گی۔ |
حدیث ۲:انھیں میں حضرت عبداﷲ بن مسعود رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے ہے رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:
|
ان اشد الناس عذابا یوم القیمۃ المصورون [2]۔ |
بیشك نہایت سخت عذاب روزقیامت تصویر بنانے والوں پرہے ۔ |
حدیث ۳:انھیں میں حضرت ابوہریرہ رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے ہے رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:
|
قال اﷲ تعالٰی ومن اظلم ممن ذھب یخلق خلقا کخلقی فلیخلقوا ذرۃ اولیخلقو احبۃ اولیخلقوا شعیرۃ [3]۔ |
اﷲ عزوجل فرماتاہے اس سے بڑھ کر ظالم کون جو میرے بنائے ہوئے کی طرح بنانے چلے بھلا کوئی چیونٹی یا گیہوں یا جو کا دانہ توبنادیں۔ |
حدیث ۴:صحیحین وسنن نسائی میں حضرت عبداﷲ بن عمر رضی اﷲ تعالٰی عنہما سے ہے۔رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:
[1] مشکوٰۃ المصابیح بحوالہ المتفق علیہ کتاب اللباس باب التصاویر مطبع مجتبائی دہلی ص۳۸۵،صحیح مسلم کتاب اللباس باب تحریم تصویر صورۃ الحیوان الخ مطبع مجتبائی دہلی ۲/ ۲۰۲،مسند احمد بن حنبل از مسند عبداﷲ بن عباس المکتب الاسلامی بیروت ۱/ ۳۰۸
[2] صحیح البخاری کتاب اللباس باب التصاویر قدیمی کتب خانہ کراچی ۲/ ۸۸۰،صحیح مسلم کتاب اللباس باب تحریم تصویر صورۃ الحیوان الخ قدیمی کتب خانہ کراچی ۲/ ۲۰۱
[3] صحیح مسلم کتاب اللباس باب تحریم تصویر صورۃ الحیوان الخ قدیمی کتب خانہ کراچی ۲/ ۲۰۲،صحیح بخاری کتاب اللباس باب التصاویر قدیمی کتب خانہ کراچی ۲/ ۸۸۰
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع