30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
رکھنا اوریہ گمان کرنا کہ جس طرح اصل کی تعظیم وتکریم سے ہم کو ثواب حاصل ہوتاہے تعظیم نقل وشبیہ سے بھی ثواب حاصل ہوتاہے کیسا ہے۔جائز ہے یا کیا؟ اور دلائل الخیرات میں جو نقشہ روضہ مطہر ہ کا دیا گیا ہے دراصل دینا چاہئے یانہیں؟
(۴)بصورت ناجوازی وغیر مشروع ہونے تصاویر کے ان تصاویر کو کیا کرنا چاہئے اور نقشہ روضہ مطہر دلائل الخیرات میں سے نکال دینا بہترہوگا یا بدستور باقی وقائم رکھنا؟ افتونا بالصواب و اسقونا بالجواب توجروا بالاجرین وتکرموا فی الدارین (ہمیں ٹھیك ٹھیك فتوٰی دو اور بہترین جواب سے سرفراز فرماؤ تاکہ تمھیں دوہرا اجر ملے اور دونوں جہان میں عزت پاؤ۔ت)
الجواب:
|
اللھم لك الحمد صل علی نبیك نبی الحمدو اٰلہ وصحبہ الخیار بالحمد اسألك حسن الادب وصدق الحب لحبیبك الکریم علیہ وعلٰی الہ افضل الصلوٰۃ و التسلیم رب انی اعوذبك من ہمزات الشیطین واعوذ بك رب ان یحضرون۔ |
اے اللہ! درحقیقت تیرے ہی لئے سب تعریف وتوصیف ہے اور نزول رحمت فرما اپنے نبی پر جو نبی حمد ہیں،اور ان کی آل اور ان کے ساتھیوں پر رحمت نازل فرما جو اچھی حمد کرنے والے ہیں ______ ہم تجھ سے بہترین ادب اور تیرے حبیب مکرم کی سچی محبت کا سوال کرتے ہیں،آپ پر اور آپ کی اولاد پر سب سے بہتر درودہو،اے میرے پروردگار! بیشك میں شیاطین کے وسوسوں سے تیری پناہ چاہتاہوں،اے پروردگار!میں تیری پناہ مانگتاہوں اس بات سے کہ وہ (شیاطین) میرے پاس(شر کے لئے)حاضر ہوں۔(ت) |
اﷲ عزوجل پناہ دے ابلیس لعین کے مکائد سے سخت ترکید یہ ہے کہ آدمی سے حسنات کے دھوکے میں سیآت کراتاہے اور شہد کے بہانے زہرپلاتا ہے۔والعیاذباﷲ رب العالمین اس مسکین تینوں تصویرات مذکورہ بنانے والے ان کی زیارت ولمس وتقبیل کرانے والے نے گمان کیاکہ وہ حضور پر نور سید المرسلین صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کا حق محبت بجالاتا اور حضور کو راضی کرتاہے حالانکہ حقیقۃً وہ اپنی ان حرکات باطلہ سے حضور اقدس سیدعالم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کی صریح نافرمانی کررہا ہے اس پر پہلے ناراض ہونے والے حضور والا ہیں صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم۔حضور سرور عالم صلی ﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے ذی روح کی تصویر بنانا، بنوانا،اعزازًا اپنے پاس رکھنا سب حرام فرمایا ہے اوراس پر سخت سخت وعیدیں ارشاد کیں اور ان کے دور کرنے مٹانے کاحکم دیا، احادیث اس بارے میں حد تواترپر ہیں،یہاں بعض مذکور ہوتی ہیں:
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع