دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 21 | فتاوی رضویہ جلد ۲۱

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۱

عن ابی ذر رضی اﷲ تعالٰی عنہ۔

کی طرف لوٹے گا۔اس کو شیخین(بخاری ومسلم)نے حضرت ابوذر رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے روایت کیا۔(ت)

یونہی اگر روضہ مبارك حضرت شہزادہ گلگوں قباحسین شہید ظلم وجفا صلوات اﷲ تعالٰی وسلامہ علی جدہ الکریم وعلیہ کی صحیح نقل بنا کر محض بہ نیت تبرك بے آمیزش منکرات شرعیہ مکان میں رکھتے تو شرعا کوئی حرج نہ تھا،مگرحاشا تعزیہ ہر گز اس کی نقل نہیں،نقل ہونا درکنار بنانے والوں کو نقل کا قصد بھی نہیں،ہر جگہ نئی تراش نئی گھڑت جسے اس اصل سے نہ کچھ علاقہ نہ نسبت پھر کسی میں پریاں کسی میں براق کسی میں اور بیہودہ طمطراق پھر کوچہ بکوچہ ودشت بدشت اشاعت غم کے لئے ان کا گشت،اور اس کے گرد سینہ زنی ماتم سازشی کی شور افگنی،حرام مرثیوں سے نوحہ کنی،عقل ونقل سے کٹی چھنی،کوئی ان کھپچیوں کو جھك جھك کر سلام کررہا ہے کوئی مشغول طواف کوئی سجدہ میں گرا ہے کوئی اس مایہ بدعات کو معاذاﷲ جلوہ گاہ حضرت امام عالی مقام سمجھ کر اس ابرك پنی سے مرادیں مانگتا منتیں مانتاہے۔عرضیاں باندھتا حاجت رواجانتا۔پھر باقی تماشے باجے تاشے مردوں عورتوں کا راتوں کو میل اور طرح طرح کے بیہودہ کھیل ان سب پر طُرہ ہیں،غرض عشرہ محرام الحرام کہ اگلی شریعتوں سے اس شریعت پاك تك نہایت بابرکت ومحل عبادت ٹھہرا ہوا تھا،ان بیہودہ رسموں نے جاہلانہ اور فاسقانہ میلوں کا زمانہ کر دیا،پھر وبال ابتداع کا وہ جوش ہوا کہ خیرات کو بھی بطور خیرات نہ رکھا،ریا،وتفاخر علانیہ ہوتا ہے پھر وہ بھی یہ نہیں کہ سیدھی طرح محتاجوں کودیں بلکہ چھتوں پر بیٹھ کر پھینکیں گے،روٹیاں زمین پر گررہی ہیں،رزق الٰہی کی بے ادبی ہوتی ہے۔ پیسے ریتے میں گر کر غائب ہوتے ہیں،مالك کی اضافت ہو رہی ہے مگر نام تو ہوگیا کہ فلاں صاحب لنگر لٹارہے ہیں اب بہار عشرہ کے پھو ل کھلے،تاشے باجے،بجتے چلے۔رنگ رنگ کے کھیلوں کی دھوم، بازاری عورتوں کا ہر طرف ہجوم،شہوانی میلوں کی پوری رسوم،جشن فاسقانہ،یہ کچھ اور اس کے ساتھ خیال وہ کچھ کہ گویا یہ ساختہ ڈھانچ بعینہاحضرات شہدائے کرام علیہم الرضوان کے پاك جنازے ہیں: ع

اے مومنو! اٹھاؤ جنازہ حسین کا

گاتے ہوئے مصنوعی کر بلا پہنچے،وہاں کچھ نوچ اتار باقی توڑتاڑ دفن کردئے،یہ ہر سال اضاعت مال کے جرم ووبال جدا گانہ رہے اﷲ تعالٰی صدقہ حضرات شہدائے کرام کربلا علیہم الرضوان والثناء کا مسلمانوں کو نیك تو فیق بخشے اور بدعات سے توبہ دے اٰمین اٰمین!

تعزیہ داری کہ اس طریقہ نا مرضیہ کانام ہے قطعا بدعت وناجائز وحرام ہے۔ان خرافات کے


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن