30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
درمختار میں ہے:الاٰخذ والمعطی اٰثمان [1](لینے اور دینے والے دونوں گنہ گار ہوں گے۔ت)
اسی درمختار میں تصریح ہے کہ جو تندرست ہو اور کسب پر قادر ہو اسے دینا حرام ہے کہ دینے والے اس سوال حرام پر اس کی اعانت کرتے ہیں اگرنہ دیں خواہی نخواہی عاجز ہو اور کسب کرے اور اگر اس کی غرض زیارت کرنے والے صاحب نے قبول کرلی تو اب سوال واجرت کاقدم درمیان سے اٹھ گیا بے تکلف زیارت کرے دونوں کے لئے اجر ہے اس کے بعد حسب استطاعت ان کی نذر کردے،یہ لینا دینا دونوں کے لئے حلال او ر دونوں کے لئے اجرہے۔بحمداﷲ فقیر کا یہی معمول ہے اور توفیق خیر اﷲ تعالٰی سے مسئول ہے۔واﷲ تعالٰی اعلم۔
مسئلہ ۱۷۱: بتاریخ ۹/ جمادی الاولٰی ۱۳۱۸ھ
جناب من! ایك نئی بات سنی گئی ہے اس کی بابت عرض کرتاہوں اطمینان فرمائے۔
سوال:نقل روضۃ منورہ حضور سرور کائنات صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم اور نقل روضہ امام حسین رضی اﷲ تعالٰی عنہ اور تعزیہ میں کیا فرق ہے شرعا کس کی تعظیم کم وبیش کرنا چاہئے،اعنی کون افضل ہے۔اور زیارت کرنا روضہ رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کی درست ہے یانہیں،یعنی نقل روضہ منورہ کو جو مقبول حسین کے یہاں ہے بعض لوگ یوں کہتے ہیں کہ کاریگر کی کاریگری دیکھ لو۔لفظ زیارت کا کہنا اور وقت زیارت درود شریف پڑھنا اور مثل اصل کے تعظیم کرنادرست ہے ہر گز نہیں چاہئے،اتنا کہنا تومثل نسبت در ست کہتے ہیں الا بالکل تعظیم کرنا محض برا بتاتے ہیں اور ایسا کرنے والے کو مثل ہنود کے جانتے ہیں اس کا کیا جواب ہے؟
الجواب:
روضہ منورہ حضور پر نور سید عالم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کی نقل صحیح بلا شبہہ معظمات دینیہ سے ہے اس کی تعظیم وتکریم بروجہ شرعی ہر مسلمان صحیح الایمان کا مقتضاء ایمان ہے۔ ع
اے گل بتو خرسندم تو بوئے کسے داری
(اے پھول میں تجھے اس لئے سونگھتاہوں کہ تجھ میں کسی کی خوشبو ہے۔ت)
اس کی زیارت بآداب شریعت اور اس وقت درود شریف کی کثرت ہر مومن کی شہادت قلب وبداہت عقل
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع