دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 21 | فتاوی رضویہ جلد ۲۱

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۱

مدارنیت پر ہے امیر المومنین عمر فاروق اعظم رضی اﷲ تعالٰی عنہ نے جانور ان صدقہ کی رانوں پر جیس فی سبیل اﷲ(اﷲ کی راہ میں وقف ہے۔ت)داغ فرمایا تھا حالانکہ ان کی رانیں بہت محل بے احتیاطی ہیں۔ بلکہ سنن دارمی شریف میں ہے:

اخبرنا مالك بن اسمعیل ثنا مندل بن علی الغزی حدثنی جعفر بن ابی المغیرۃ عن سعید بن جبیر قال کنت اجلس الی ابن عباس فاکتب فی الصحیفۃ حتی تمتلی ثم اقلب نعلی فاکتب فی ظہورہما [1] واﷲ تعالٰی اعلم وعلمہ جل مجدہ اتم واحکم۔

مالك بن اسمعیل نے خبرد ی کہ مندل بن علی الغذی نے بیان کیا کہ مجھے جعفر بن ابی مغیرہ نے سعید بن جبیر کے حوالے سے فرمایا کہ میں حضرت ابن عباس رضی اﷲ تعالٰی عنہ کے پاس بیٹھا ایك کاغذ پر لکھ رہا تھا کہ وہ کاغذ پر ہوگیا پھر میں نے اپنا جو تا الٹا کر کے لکھا،واﷲ تعالٰی اعلم وعلمہ جل مجدہ اتم واحکم(ت)

فصل چہارم

مسئلہ ۱۷۰:                             مسئولہ حضرت سید حبیب اﷲ زعبی دمشقی طرابلسی جیلانی وارد حال بریلی    ۷/ ربیع الآخر ۱۳۲۶ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین ان مسائل میں کہ جو لوگ تبرکات شریف بلاسند لاتے ہیں ان کی زیارت کرنا چاہئے یانہیں؟ اور اکثر لوگ کہتے ہں کہ آج کل مصنوعی تبرکات زیادہ لئے پھرتے ہیں یہ ان کا کہنا کیساہے؟ اور جو زائر کچھ نذر کرے اس کالینا جائز ہے یانہیں؟ اور جو شخص خود مانگے اس کا مانگنا کیساہے؟ بینوا توجروا

الجواب:

نبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کے آثار وتبرکات شریفہ کی تعظیم دین مسلمان کا فرض عظیم ہے تابوت سکینہ جس کا ذکر قرآن عظیم میں ہے جس کی برکت سے بنی اسرائیل ہمیشہ کافروں پر فتح پاتے اس میں کیا تھا "بَقِیَّۃٌ مِّمَّا تَرَکَ اٰلُ مُوۡسٰی وَاٰلُ ہٰرُوۡنَ"[2]موسی اور ہارون علیہما الصلوٰۃ والسلام کے چھوڑے ہوئے تبرکات سے کچھ بقیہ تھا۔موسی علیہ السلام کا عصا اور ان کی نعلین مبارك اور ہارون علیہ الصلوٰۃ والسلام کا عمامہ وغیرہا،ولہذا تواترسے ثابت کہ جس چیز کوکسی طرح حضور اقدس صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم سے


 

 



[1] سنن الدارمی باب من اخص فی کتابۃ العلم حدیث ۵۰۷ دارالمحاسن قاہرہ ۱/ ۱۰۵

[2] ردالمحتار کتاب الحظروالاباحۃ باب الاستبراء وغیرہ داراحیاء التراث العربی بیروت ۵/ ۲۴۵

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن