30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
(۳)اسی میں زیر حدیث ابو جحیفہ رضی اﷲ تعالٰی عنہ فخرج بلال بوضوئہ فمن نائل و ناضح(حضرت بلال رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کے وضو کابچا ہوا پانی لے کر باہر نکلے لوگوں نے اس پانی کو مل لیا،کسی کو پانی مل گا اور کسی نے اس پانی کو چھڑك لیا۔ت)فرمایا:
|
فیہ التبرك باثار الصالحین واستعمال فضل طہورہم وطعامہم وشرابہم ولباسہم [1]۔ |
اس حدیث سے بزرگان دین کے آثار سے تبرك حاصل کرنا ثابت ہوتا ہے اور اس کے وضو سے بچے ہوئے پانی طعام مشروب اور لباس کے استعمال سے برکت حاصل ہونا ثابت ہے۔(ت) |
(۴)اسی میں زیر حدیث انس رضی اﷲ تعالٰی مایوتی باناء الا غمس یدہ فیہ(مدینہ کے خدام پانی سے بھرے ہوئے اپنے اپنے برتن لے کر آتے حضور ہر برتن میں اپنا ہاتھ ڈبودیتے۔ت)فرمایا:
|
فیہ التبرك باثارالصالحین [2]۔ |
اس میں صالحین کے آثار سے تبرك ثابت ہے۔(ت) |
(۵)اسی میں زیر حدیث ابوایوب رضی اﷲ تعالٰی عنہ اکل منہ وبعث بفضلۃ الی(طعام سے کھایا اور بقیہ میری طرف بھیج دیا۔ت)فرمایا:
|
قال العلماء فی ہذہ انہ یستحب للاٰکل والشارب ان یفضل مما یاکل ویشرب فضلۃ لبواسی بہا من بعدہ لاسیما ان کان ممن یتبرك بفضلتہ [3]۔ |
علماء کرام نے فرمایا اس میں فائدہ ہے کہ کھانے اور پینے والے کو مستحب ہے کہ اپنے کھانے پینے سے کچھ بچارکھے تاکہ دوسرے حصہ پائیں خصوصا ایسے لوگوں جن کے بچے ہوئے سے تبرك حاصل کیا جاتاہو۔(ت) |
(۶)اسی میں زیر حدیث سأل عن موضع اصابعہ فیتتبع موضع اصابعہ(آپ کی انگشت مبارك کے مقام سے متعلق پوچھتے تو آپ کی انگشت مبارك کی جگہ تلاش کرتے۔ت) فرمایا:
|
فیہ التبرك باثار الخیر فی الطعام وغیرہ [4]۔ |
اس میں آثار صالحین سے تبرك طعام وغیرہ میں ثابت ہے۔ (ت) |
[1] المنہاج لشرح صحیح مسلم بن الحجاج کتاب الصلوٰۃ باب سترۃ المصلی الخ قدیمی کتب خانہ کراچی ۱/ ۱۹۶
[2] المنہاج لشرح صحیح مسلم بن الحجاج کتاب الفضائل باب قربہ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم من الناس قدیمی کتب خانہ کراچی ۲/ ۲۵۶
[3] المنہاج لشرح صحیح مسلم بن الحجاج کتاب الاشربہ باب اباحۃ اکل الثوم الخ قدیمی کتب خانہ کراچی ۲/ ۲۸۳
[4] المنہاج لشرح صحیح مسلم بن الحجاج کتاب الاشربہ باب اباحۃ اکل الثوم الخ قدیمی کتب خانہ کراچی ۲/ ۲۸۳
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع