30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
کان فیہ عصاموسٰی ونعلاہ وعمامۃ ھرون وعصاہ الخ [1]۔ |
تابوت میں موسٰی علیہ الصلوۃ والسلام کا عصا اور ان کی نعلین اور ہارون علیہ الصلوٰۃ والسلام کا عمامہ وعصا الخ(ت) |
صحیح بخاری وصحیح مسلم میں انس رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے ہے:
|
ان النبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم دعا بالحلاق وناول الحالق شقہ الایمن فحلقہ ثم دعا اباطلحۃ الانصاری فاعطاہ ایاہ ثم ناول الشق الایسر فقال احلق فحلقہ فاعطاہ اباطلحۃ فقال اقسمہ بین الناس [2]۔ |
یعنی نبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے حجام کو بلا کر سرمبارك کے داہنی جانب کے بال مونڈنے کا حکم فرمایا پھر ابو طلحہ انصاری رضی اﷲ تعالٰی عنہ کو بلاکر وہ سب بال انھیں عطا فرمادئے پھر بائیں جانب کے بالوں کوحکم فرمایا اور وہ ابوطلحہ کو دئے کہ انھیں لوگوں میں تقسیم کردو۔ |
صحیح بخاری شریف کتاب اللباس میں عیسٰی بن طہمان سے ہے:
|
قال اخرج الینا انس بن مالك رضی اﷲ تعالٰی عنہ نعلین لہما قبالان فقال ثابت البنانی ہذا نعل النبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم [3]۔ |
انس بن مالك رضی اﷲ تعالٰی عنہ دو نعل مبارك ہمارے پاس لائے کہ ہر ایك میں بندش کے دو تسمے تھے ان کے شاگرد رشید ثابت بنانی نے کہا یہ رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کی نعل مقدس ہے۔ |
صحیحین میں ابوبردہ سے ہے:
|
قال اخرجت الینا عائشۃ رضی اﷲ تعالٰی عنہا کساء ملبدا وازارا غلیظا فقالت قبض روح رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی |
ام المومنین صدیقہ رضی اﷲ تعالٰی عنہا نے ایك رضائی یا کمبل اور ایك موٹا تہبند نکال کر ہمیں دکھایا اور فرمایا کہ وقت وصال اقدس حضور پرنور |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع