30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
لولالجام الحکم علی لسانی لنطق صاع یوسف بما فیہ لکن العلم مستجیر بذیل العالم کیلا یبدئ مکنونۃ[1]۔ صدقت یاسیدی واﷲ انت الصادق المصدوق من عند اﷲ وجلی لسان رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ و علیك وبارك وسلم وشرف ومجدوعظم وکرم۔ |
پیش نظر ہے اگر حکم الٰہی کی روك میر ی زبان پر نہ ہوتی تو یوسف کا پیمانہ خود بول اٹھتا کہ اس میں کیا ہے،مگر ہے یہ کہ عالم عالم کے دامن سے لپٹا ہوا پناہ مانگ رہاہے کہ راز کی باتیں فاش نہ فرمائے۔اے میرے آقا !آپ نے سچ فرمایا۔قسم خدا کی اﷲ عزوجل کے نزدیك اور رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کے فرمان کے مطابق آپ بڑے سچے ہیں،آپ پربھی اﷲ کی رحمت وبرکت اور سلام۔۱۲م۔ |
یہ مختصر عجالہ بصورت رسالہ ظاہر ہوا،اور اس میں دو مسئلوں پر کلام تھا،ایك لفظ"شہنشاہ"دوسرے یہ کہ قلوب پر سید اکرم مولائے افخم حضور سیدنا غوث اعظم رضی اﷲ تعالٰی عنہ کا قبضہ وتصرف ہے۔لہذامناسب کہ اس کا تاریخی نام فقہ شھنشاہ وان القلوب بید المحبوب بعطاء اﷲ رکھا جائے۔
والحمداﷲ رب العالمیمن،وافضل الصلٰوۃ والسلام علی افضل المرسلین واٰلہٖ وصحبہٖ وابنہٖ وحزبہٖ اجمعین۔اٰمین، واﷲ تعالٰی اعلم وعلمہ اتم واحکم۔
کتبــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــہ
عبدہ المذنب احمد رضاالبریلوی عفی عنہ
بمحمدن المصطفی علیہ افضل التحیۃ والثناء
_________________
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع