دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 21 | فتاوی رضویہ جلد ۲۱

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۱

ابھی میرے دل میں پوری آنے بھی نہ پائی تھی کہ حضو رپر نور رضی اﷲ تعالی عنہم نے تبسم فرماتے ہوئے میری طرف دیکھا اور معا لوگ تسلیم ومجرا کے لئے چاروں طرف سے دوڑ پڑے،یہاں تك کہ میرے اور حضور کے بیچ میں حائل ہوگئے،میں اس ہجوم میں حضور سے دور رہ گیا،میں نے اپنے جی میں کہا کہ اس حالت میں تو وہی پہلا حال اچھا تھا یعنی دولت قرب تو نصیب تھی،یہ خطرہ میرے دل میں آتے ہی معا حضور نے میرے طرف پھرکر دیکھا اور تبسم فرمایا:اور ارشاد کیا:اے عمر! تم ہی نے اس کی خواہش کی تھی،اوما علمت ان قلوب الناس بیدی ان شئت صرفتہا عنی وان شئت اقبلت بہا الی [1]یعنی کیا تمھیں معلوم نہیں کہ لوگوں کے دل میرے ہاتھ میں ہیں چاہوں تو اپنی طرف سے پھیردوں اورچاہوں تو اپنی طرف متوجہ کرلوں،رضی اﷲ تعالٰی عنہ ورحمنا بہ وجعلنا لہ وبہ الیہ ولم یقطعنا بجاھہ لدیہ اٰمین۔

یہ حدیث کریم(مذکورہ بالا)بعینہٖ انھیں الفاظ سے مولانا علی قاری علیہ رحمۃ الباری نے نزہۃ الخاطر الفاتر شریف میں ذکر کی،عارب باﷲ سیدی نورا لملۃ والدین جامی قدس سرہ السامی نفحات الانس شریف میں اس حدیث کو لاکر ارشاد اقدس کا ترجمہ یوں تحریر فرماتے ہیں:

نادانستی کہ دلہائے مردماں بدست من است اگر خواہم دلہائے ایشاں راز خود بگردانم واگر خواہم روئے درخود کنم [2]۔

تو نہیں جانتا کہ لوگوں کے دل میرے ہاتھ میں ہے اگر چاہوں تو ان لوگوں کے قلوب از خود پھیردوں اور اگر چاہوں تو اپنی طرف متوجہ کرلو ۱۲م۔

یہی تو اس سگ کوئے قادری غفرلہ بمولاہ نے عرض کیا تھا،  ع

بندہ مجبور ہے خاطر پہ ہے قبضہ تیرا

اور دو شعر بعد میں عرض کیا تھا:  ؎

کنجیاں دل کی خدا نے تجھے دیں ایسی کر          کہ یہ سینہ ہو محبت کا خزینہ تیرا

اس قصیدہ مبارك کے وصل چہارم میں ان اشقیاء کا رد تھا جو حضو رپر نور رضی اﷲ تعالٰی عنہ کی تنقیص شان کرتے ہیں،ظاہر ہےکہ ان کے ناپاك کلموں سے غلامان بارگاہ کےقلب پر کیا کچھ صدمہ نہیں پہنچتا اپنے اور اپنے خواجہ تاشوں کی تسکین کو وہ مصرع تھاجس طرح دوسری جگہ عرض کیا ہے   ؎

رنج اعدا کا رضا چارہ ہی کیا ہے جب انھیں     آپ گستاخ رکھے حلم وشکیبائی دوست


 

 



[1] بہجۃ الاسرار فصول من کلامہ مرصعابشیئ من عجائب احوالہ مصطفی البابی مصر ص۷۶

[2] نفحات الانس من حضرات القدس ترجمہ شیخ ابوعمرو یفینی ازانتشارات کتاب فروشی محمودی ص۵۲۱

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن