30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
الشیخ العارف ابا محمد مفرج بن بنہان بن رکاف الشیبانی یعنی ہم سے شیخ صالح ابوعبداﷲ محمد حسینی نے حدیث بیان کی کہ میں بے شیخ عارف ابومحمد مفرج کو فرماتے سنا کہ جب حضور پر نور رضی اﷲ تعالٰی عنہ کا شہرہ ہوا فقہائے بغداد سے سو فقیہ کوفقاہت میں سب سے اعلٰی اورذہین تھے،اس بات پر متفق ہوئے کہ انواع علوم سے سو مختلف مسئلے حضور سے پوچھیں،ہر فقیہ اپنا جدا مسئلہ پیش کرے تاکہ انھیں جواب سے بند کردیں،یہ مشوہ گانٹھ کر سومسئلے الگ الگ چھانٹ کر حضور اقدس کی مجلس وعظ میں آئے،حضرت شیخ مفرج فرماتے ہیں میں اس وقت مجلس وعظ میں حاضر تھا جب وہ فقہاء آکر بیٹھ لئے حضور پر نور رضی اﷲ تعالٰی عنہ نے سرمبارك جھکا یا اورسینہ انور کی ایك بجلی چمکی جو کسی کو نظر نہ آئی مگر جسے خدا نے چاہا اس بجلی نے ان سب فقیہوں کے سینیوں پر دورہ کیا۔جس جس کے سینے پر گزرتی ہے وہ حٰرت زدہ ہوکر تڑپنے لگتاہے۔پھر وہ سب فقہاء ایك ساتھ سب چلانے لگے اور اپنے کپڑے پھاڑ ڈالے اور سرننگے ہو کر مبنر اقدس پر گئے اور اپنے سرحضور پر نور کے قدموں پر رکھے،تمام مجلس سے ایك شور اٹھا جس سے میں نے سمجھا کہ بغداد پھر ہل گیا،حضور پر نور ان فقیہوں کو ایك ایك کرکے اپنے سینہ مبارك سے لگاتے اور فرماتے تیرا سوال یہ ہے اور اس کا جواب یہ ہے،یونہی ان سب کے مسائل اور ان کے جواب ارشاد فرمادئے۔
جب مجلس مبارك ختم ہوئی تو میں ان فقیہوں کے پاس گیا اور ان سے کہا:یہ تمھارا حال کیا ہوا تھا؟ بولے:
|
لما جلسنا فقدنا جمیع مانعرفہ من العلم حتی کانہ نسخ منا فلم یمربنا قط فلما ضمنا الی صدرہٖ رجع الی کل منا مانزع عنہ من العلم ولقد ذکرنا مسائلنا التی ھیأنا حالہ وذکر فیہا اجوبتہ [1]۔ |
جب ہم وہاں بیٹھے جتنا آتا تھا دفعۃ سب ہم سے گم ہوگیا ایسا مٹ گیا کہ کبھی ہمارے پاس ہوکر نہ گزرا تھا،جب حضور نے ہمیں اپنے سینہ مبارك سے لگایا ہر ایك کے پاس اس کا چھینا ہوا علم پلٹ آیا،ہمیں وہ اپنے مسئلے بھی یاد نہ رہے تھےجو حضور کےلئے تیار کرکے لے گئے تھے۔حضور نے وہ مسائل بھی ہمیں یاد دلائے اور ان کے وہ جواب ارشاد فرمائے جو ہمارے خیال میں بھی نہ تھے۔ |
اس سے یہ زیادہ قلو ب پر اور کیاقبضہ درکارہے کہ ایك آن میں اکابر علماء کو تمام عمر کا پڑھا لکھا
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع