دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 21 | فتاوی رضویہ جلد ۲۱

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۱

فامریدہ علی صدری فواﷲ مانزعہا وانا احفظ من تلك الکتب لفظۃ وانسائی اﷲ جمیع مسائلہا ولکن وفراﷲ فی صدری العلم اللدنی فی الوقت العاجل فقمت من بین یدیہ و انا انطق بالحکمۃ وقال لی یاعمر انت اخر المشہورین بالعراق،قال وکان الشیخ عبدالقادر رضی اﷲ تعالٰی عنہ سلطان الطریق والتصرف فی الوجود علی التحقیق۔حضو رنے دست مبارك میرے سینے پر پھیرا،خدا تعالٰی کی قسم! ہاتھ ہٹانے نہ پائے تھے کہ مجھے ان کتابوں سے ایك لفظ بھی یاد نہ رہا،اور ان کے تمام مطالب اﷲ تعالٰی نے مجھے بھلادےے،ہاں! اﷲ تعالٰی نے میرے سینے میں فورا علم لدنی بھردیا،تو میں حضور کے پاس سے علم الٰہی کا گویا ہوکر اٹھا،اور حضور نے مجھ سے فرمایا ملك عراق میں سب سے پہلے نامور تم ہوگئے یعنی تمھارے بعد عراق بھر میں کوئی اس درجہ شہرت کو نہ پہنچے گا،اس کے بعد امام شیخ الشیوخ سہروردی فرماتے ہیں حضرت شیخ عبدالقادری رضی اﷲ تعالٰی عنہ بادشاہ طریق ہیں اور تمام عالم میں یقینا تصرف فرمانے والے رضی اﷲ تعالٰی عنہ۔

پھر امام مذکور بسند خود حضرت شیخ نجم الدین تفلیسی رحمہ اﷲ تعالٰی سے روایت فرماتے ہیں میرے شیخ حضرت شیخ الشیوخ نے مجھے بغدادمقدس میں چلے میں بٹھایا تھا،چالیسویں روز میں واقعہ میں کیا دیکھتاہوں کہ حضرت شیخ الشیوخ ایك بلند پہاڑ پر تشریف فرماہیں اور ان کے پاس بکثرت جواہر ہیں او رپہاڑ کے نیچے انبوہ کثیر جمع ہے حضرت شیخ پیمانے بھر بھرکر وہ جواہ رخلق پر پھینکتے ہیں اور لوگ ٹوٹ رہے ہیں جب جواہر کمی پر آتے ہیں خود بخود بڑھ جاتے ہیں گویا چشمے سے ابل رہے ہیں،دن ختم کرکے میں خلوت سے باہر نکلا اور حضرت شیخ الشیوخ کی خدمت میں حاضر ہوا کہ جو دیکھا تھا عرض کرو۔میں کہنے نہ پایا تھا کہ حضرت شیخ نے فرمایا:جو تم نے دیکھا وہ حق ہے۔اور اس جیسے کتنے ہی،یعنی صرف اپنے ہی جواہر نہیں جو تم نے دیکھے،بلکہ اتنے اتنے اور بہت سے ہیں،یہ وہ جواہر ہیں کہ حضرت شیخ عبدالقادر رضی اﷲ تعالٰی عنہ نے علم کلام کے بدلے میرے سینے میں بھر دئے ہیں[1]،رضی اﷲ تعالٰی عنہم۔

اس سے بڑھ کر دلوں پر قابو اور کیا ہوگاکہ ایك ہاتھ مار کر تمام حفظ کی ہوئی کتابیں یکسر محو فرمادیں کہ نہ ان کا ایك لفظ یاد رہے اورنہ اس علم کا کوئی مسئلہ اور ساتھ ہی علم لدنی سے سینہ بھردیں۔

حدیث پنجم:اور سنیے، امام محمدوح اسی کتاب جلیل الفتوح میں اس سند عالی سے راوی:حدثنا الشیخ الصالح ابوعبداﷲ محمد بن کامل بن ابوالمعالی الحسینی قال سمعت


 

 



[1] بہجۃ الاسرار ذکر فصول من کلامہ مرصعابشیئ الخ مصطفی البابی مصر ص۳۲ و ۳۳

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن