دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 21 | فتاوی رضویہ جلد ۲۱

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۱

خدا کی قسم! جس نے جو مانگا تھا پایا،میں نے یہ مراد چاہی تھی کہ ایسی معرفت مل جائے کہ واردات قلبی میں مجھے تمیز ہوجائے کہ یہ وارداﷲ تعالٰی کی طرف سے ہے۔اوریہ نہیں(اوروں کو ان کی مرادیں ملنے کی تفصیل بیان کرکے فرماتے ہیں):

واما انا فان الشیخ رضی اﷲ تعالٰی عنہ وضع یدہ علی صدری وانا جالس بین یدیہ فی مجلسہ ذٰلك فوجدت فی الوقت العاجل نورا فی صدری وانا الی الاٰن افرق بہ بین مواردا الحق والباطل وامیز بہ بین احوال الہدٰی والضلال وکنت قبل ذٰلك شدید القلق لالتباسہا علق [1]۔

اور میری یہ کیفیت ہوئی کہ میں حضو رکے سامنے حاضرتھا،حضور نے اسی مجلس میں اپنا دست مبارك میرے سینے پر رکھا کہ فورا ایك نور میرے سینے میں چمکا کہ آج تك میں اسی نور سے تمیزکرلیتاہوں کہ یہ وارد حق ہے اوریہ باطل،یہ حال ہدایت ہے اور یہ گمراہی اور اس سے پہلے مجھے تمیز نہ ہوسکنے کے باعث سخت قلق رہا کرتا تھا۔

حدیث چہارم:اور سنیے،امام ممدوح اسی کتاب جلیل میں اس سند عالی سے راوی کہ:اخبرنا ابو محمدن الحسن ابن ابی عمران القرشی وابومحمد سالم بن علیا الدمیاطی قال اخبرنا الشیخ العالم الربانی شہاب الدین عمر السہروردی الحدیث یعنی ہمیں ابو محمد قرشی وابومحمد میاطی نے خبردی،دونوں نے فرمایا کہ ہمیں شیخ الشیوخ شہاب الحق والدین عمر سہروردی رضی اﷲ تعالٰی عنہ سردار سلسلہ سہروردیہ نے خبردی کہ مجھ علم کلام کا بہت شوق تھا،میں نے اس کی کتابیں از بر حفظ کرلی تھیں اور اس میں خوب ماہر ہوگیا تھا میرے عم مکرم پیر معظم حضر ت سیدی نجیب الدین عبدالقاہر سہروردی رضی اﷲ تعالٰی عنہ مجھ کو منع فرماتے تھے اور میں بازنہ آتاتھاایك روز مجھے ساتھ لے کر بارگا غوثیت پناہ میں حاضرہوئے،راہ میں مجھ سے فرمایا:اے عمر! ہم اس وقت اس کے حضور حاضر ہونے کو ہیں جس کا دل اﷲ تعالٰی کی طرف سےخبر دیتاہے دیکھو ان کے سامنے باحیتاط حاضرہونا کہ ان کے دیدار سے برکت پاؤ۔

جب ہم حاضربارگاہ ہوئے میرے پیر نے حضرت سیدنا غوث اعظم رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے عرض کی:اے میرے آقا! یہ میرا بھتیجا علم کلام میں آلودہ ہے میں منع کرتاہوں،نہیں مانتا،حضور نے مجھ سے فرمایا:اے عمر! تم نے علم کلام میں کون سی کتاب حفظ کی ہے؟ میں نے عرض کی:فلاں فلاں کتابیں۔


 

 



[1] بہجۃ الاسرار ذکر فضول من کلامہ مرصعابشیئ الخ مصطفی البابی مصر ص۳۰ و ۳۱

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن