دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 21 | فتاوی رضویہ جلد ۲۱

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۱

حدیث دوم:اور سنیے،اسی حدیث جلیل میں ہے کہ حضرت صالح یہ روایت فرماچکے تو حضرت سید عمر بزار قدس سرہ،نے فرمایا:

وانا ایضا کنت جالسا بین یدیہ فی خلوتہ فضرب بیدہ فی صدری فاشرق فی قبلہ نورعلی قدر دائرۃ الشمس ووجدت الحق من وقتی وانا الی الاٰن فی زیادۃ من ذٰلك النور [1]۔

یعنی یونہی میں بھی ایك روز حضور پر نور سیدنا غوث اعظم رضی اﷲ تعالی عنہ کے سامنے خلوت میں حاضر تھا حضو رنے اپنے دست مبارك کو میرے سینے پر مارا،فورا ایك نور قرص آفتاب کے برابرمیرے دل میں چمك اٹھا،اور اس وقت سے میں نے حق کو پایا،اور آج تك وہ نور ترقی کررہاہے۔

حدیث سوم:او ر سنیے،امام ممدوح اسی بہجۃ الاسرار شریف میں بایں سند راوی:

حدثنا الشیخ ابوالفتوح محمد ابن الشیخ ابی المحاسن یوسف بن اسمٰعیل التیمی البکری البغدادی قال اخبرنا الشیخ الشریف ابوجعفر محمد بن ابی القاسم العلوی قال الخبرنا الشیخ العارف ابوالخیر بشربن محفوظ ببغداد بمنزلہ الحدیث۔

یعنی ہم سے شیخ ابو الفتوح محمد صدیق بغدادی نے حدیث بیان کی کہ ہم کو سید ابوجعفرمحمد علوی نے خبر دی کہ ہم سے شیخ عارف باﷲ ابو الخیر بشر بن محفوظ بغدادی نے اپنے دولت خانے پر بیان فرمایا کہ ایك روزمیں اور بارہ صاحب اور)جن کے نام حدیث میں مفصل مذکور ہیں)خدمت اقدس حضور پرنور سید نا غوث الاعظم رضی اﷲ تعالٰی عنہ میں حاضر تھے کہ حضور نے فرمایا:لیَطْلُبْ کُلَّ مِنْکُمْ حَاجَۃً اَعْطِیْہَا لَہ،تم میں سے ہر ایك ایك ایك مراد مانگے کہ ہم عطا فرمائیں(اس پر دس صاحبوں نے دینی حاجتیں متعلق علم ومعرفت اور تین شخصوں نے دنیوی عہدہ ومنصب کی مردیں مانگیں جو بتفصیل مذکور ہیں)

حضور پرنور رضی اﷲ تعالٰی عنہ نے فرمایا:

" کُلًّا نُّمِدُّ ہٰۤؤُلَآءِ وَ ہٰۤؤُلَآءِ مِنْ عَطَآءِ رَبِّکَ ؕ وَمَا کَانَ عَطَـآءُ رَبِّکَ مَحْظُوۡرًا ﴿۲۰"۔

ہم ان اہل دین اور اہل دنیا سب کی مدد کرتے ہیں تیرے رب کی عطا سے،اور تیرے رب کی عطا پر روك نہیں۔

 


 

 



[1] بہجۃ الاسرار ذکر فصول من کلامہ مرصعابشیئ الخ مصطفی البابی مصر ص۵۳

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن