30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اور امام اجل جلال الملۃ والدین سیوطی نے"حُسن المَحَاضَرۃ بِاَخْبَارِ مصر والقاھرۃ"میں فرمایا:
|
علی بن یوسف بن جریر اللخمی الشطنونی الامام الاوحد نور الدین ابوالحسن شیخ القراء بالدیار المصریۃ تصد للاقراء بالجامع الازہروتکاثر علیہ الطلبۃ [1]۔ |
یعنی علی بن یوسف ابوالحسن نور الدین امام یکتا ہیں،اور بلا د مصر میں شیخ القراء پھر ان کا مسند تعلیم پر جلوس اور طلبہ کا ہجوم اور تاریخ ولادت ووفات اسی طرح ذکر فرمائی۔ |
نیز امام سیوطی نے اس جناب کا تذکرہ اپنی کتاب"بغیۃ الوعادۃ"میں لکھا اور اس میں نقل فرمایا کہ:
|
لہ الید الطولٰی فی علم التفسیر [2]۔ |
علم تفسیر میں اس جناب کو ید طولٰی تھا۔ |
اور حضرت شیخ محقق مولانا عبدالحق محدث دہلوی قدس سرہ نے کتاب"زبدۃ الاسرار"میں اس جناب کے فضائل عالیہ یوں بیان فرمائے:
|
بھجۃ الاسرار من تصنیف الشیخ الامام الاجل الفقیہ العالم المقری،الاو حد البارع نورا لدین ابی الحسن علی بن یوسف الشافعی اللخمی وبینہ وبین الشیخ رضی اﷲ تعالٰی عنہ واسطتان وھو داخل فی بشارۃ قولہ رضی اﷲ تعالٰی عنہ طوبٰی لمن رانی ولمن راٰی من رانی ولمن رای من رانی [3]۔ |
یعنی امام اجل،فقیہ،عالم،مدرس قرائت یکتا،عجب صاحب کمال نور الدین ابوالحسن علی بن یوسف شافعی لخمی،ان میں اور حضور سیدنا غوث اعظم رضی اﷲ تعالٰی عنہ میں صرف دو واسطے ہیں اور وہ حضور پر نور سرکارغوثیت کی اس بشارت میں داخل ہیں کہ شادما نی ہے اسے جس نے مجھ کو دیکھا اور اسے جس نے میرے دیکھنے والوں کو دیکھاا ور اسے جس نے میرے دیکھنے والے کے دیکھنے والوں کو دیکھا۔انتہی |
ان امام اجل یکتا نے کہ ایسے اکابر ائمہ جن کی امامت وعظمت وجلالت شان کے ایسے مداح ہوئے،اپنی کتاب مستطاب بہجۃ الاسرار ومعدن الانوار شریف میں(کہ امام اجل یافعی وغیرہ اکابر اس سے سند لیتے آئے امام اجل شمس الملۃ والدین ابوالخیر ابن الجزری مصنف حصن حصین نے یہ کتاب مستطاب
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع