30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
فتفرقت عن قلبی جواذب الارادات کما یتفرق الظلام بھجوم النہار وانا الآن انفق من تلك النظرۃ [1]۔ |
اشارہ کرکے فرمایا:اے ابوصالح! ادھر کو دیکھو تجھ کو کیا نظر آتاہے؟ میں نے عرض کی۔کعبہ معظمہ،پھر مغرب کی طرف اشارہ کرکے فرمایا: ادھر دیکھ تجھے کیا نظر آتا ہے۔میں نے عرض کی:میرے پیر ابومدین۔ فرمایا:کدھر جانا چاہتاہے کعبہ کو یا اپنے پیر کے پاس؟ اپنے پیر کے پاس۔فرمایا:ایك قدم میں جانا چاہتاہے یا جس طرح آیا تھا؟ میں نے عرض کی:بلکہ جس طرح آیا تھا:یہ افضل ہے۔پھر فرمایا:اے ابوصالح! اگر تو فقر چاہتاہے تو ہر گز بے زینہ ا س تك نہ پہنچے گا اور اس کا زینہ تو حید ہے اور توحید کا مدار یہ ہے کہ عین السر کے ساتھ دل سے ہر خطرہ مٹا دے لوح دل بالکل پاك وصاف کرلے،میں نے عرض کی: اے میرے آقا!میں چاہتاہوں کہ حضوراپنی مدد سے یہ صفت مجھ کو عطا فرمائیں،یہ سن کر حضور نے ایك نگاہ کرم مجھ پر فرمائی کہ ارادوں کی تمام کششیں میرے دل سے ایسی کافور ہوگئیں جیسے دن کے آنے سے رات کی اندھیری،اور میں آج تك حضور کی اسی ایك نگاہ سے کام چلارہاہوں۔ |
دیکھئے خاطر پر اس سے بڑھ کر اور کیا قبضہ ہوگا کہ ایك نگاہ میں دل کو تمام خطرات سے پاك فرمادیا اور نہ فقط اسی وقت بلکہ ہمیشہ کے لئے۔
امام اجل مصنف بہجۃ الاسرار کی جلالت شان اور اس کتاب جلیل کی صحت وعظمت
فائدہ:یہ حدیث جلیل حضرت اما اجل سید العلماء شیخ القراء عمدہ العرفاء نور الملۃ والدین ابوالحسن علی بن یوسف بن جریر لحمی شطنونی قدس سرہ العزیز نے صرف دوواسطہ سے حضور پر نور سید نا غوث اعظم رضی اﷲ تعالٰی عنہ کے مرید ہیں،امام جلیل الشان،شیخ القراء،ابوالخیر شمس الدین محمد محمد محمد ابن الجزری رحمہ اﷲ تعالٰی مصنف حصن حصین شریف کے استاذ ہیں،امام ذہبی صاحب میزان الاعتدلال ان کی مجلس مبارك میں حاضر ہوئے،اور طبقات القراء میں ان کی مدح ستائش کی اور ان کو اپنا امام یکتا لکھا۔
|
حیث قال علی بن یوسف بن جریر اللخمی شَطْنوفی الامام الاوحد المقری نورالدین |
چنانچہ کہا کہ علی بن یوسف بن جریری لخمی شطنونی نورالدین امام یکتا،مدرس قراءت اور |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع