30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
الخناس [1]۔ |
دل اپنے منہ میں لے لیتاہے تویہ ہے(شیطان خناس)وسوسہ ڈالنے والا دبك جانیوالا۔ |
لمہ شیطان ولمہ مبلکہ دونوں مشہور اور حدیثوں میں مذکور ہیں پھر اولیاء کرام کو قلوب میں تصرف کی قدرت عطا ہونی کیا محل انکار ہے۔حضرت علامہ سلجماسی رحمۃاﷲ تعالٰی علیہ کتاب ابریز میں اپنے شیخ حضرت سیدی عبدالعزیز رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ عوام جو اپنے حاجات میں اولیاء کرام مثل حضور سیدنا غوث اعظم رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے استعانت کرتے ہیں نہ کہ اﷲ عزوجل سے،حضرات اولیاء نے ان کو قصدا ادھر لگا لیا ہے کہ دعا میں مرا دملنی نہ ملنی دونوں پہلو ہیں، عوام (مراد)نہ ملنے کی حکمتوں پر مطلع نہیں کئے جاتے،تو اگر بالکلیہ خالص اﷲ عزوجل ہی سے مانگتے پھر مراد ملتی نہ دیکھتے تو احتمال تھا کہ خدا کے وجود ہی سے منکر ہوجاتے،اس لئے اولیاء نے ان کے دلوں کو اپنی طرف پھیر لیا کہ اب اگر(مراد)نہ ملنے پر بے اعتقادی کا وسوسہ آیا بھی تو اس ولی کی نسبت آئے گا جس سے مدد چاہی تھ،اس میں ایمان تو سلامت رہے گا۔
حدیث اول:اور سنئے،مولانا علی قاری علیہ الرحمۃ الباری کتاب مستطاب نُزْھَۃْ الْخَاطِرْ الْفَاتِر فی ترجمۃ سیدی الشریف عبد القادر رضی اﷲ تعالٰی عنہ میں فرماتے ہیں:
|
روی الشیخ الجلیل ابوصالح المغربی رحمہ اﷲ تعالٰی انہ قال قال لی سیدی الشیخ ابو مدین قدس سرہ، یا ابا صالح سافر الی بغداد وأت الشیخ محی الدین عبدالقادر لیعلمك الفقر،فسافرت الی بغداد فلما رأیتہ رأیت رجلا مارأیت اکثرھیبۃ منہ(فساق الحدیث الی اٰخرہ الی ان قال)قلت یا سیدی ارید ان تمدنی ملك بہذا الوصف فنظر نظرۃ |
یعنی شیخ جلیل ابوصالح مغربی رحمہ اﷲ تعالٰی نے روایت کی، مجھ کو میرے شیخ حضرت ابوشعیب مدین رضی اﷲ تعالٰی عنہ نے فرمایا:اے ابوصالح! سفر کرکے حضرت شیخ محی الدین عبد القادری کے حضور حاضر ہو کر وہ تجھ کو فقر تعلیم فرمائیں، میں بغداد گیا جب حضور پر نور سید ناغوث اعظم رضی اﷲ تعالٰی عنہ کی بارگاہ اقدس میں حاضر ہوا میں نے اس ہبیت و جلال کا کوئی بندہ خدانہ دیکھا تھا حضور نے مجھ کو ایك سو بیس۱۲۰ دن یعنی تین چلے خلوت میں بٹھایا پھر میرے پاس تشریف لائے اور قبلہ کی طرف |
[1] شعب الایمان حدیث ۵۴۰ دارالمکتب العلمیہ بیروت ۱ /۴۰۳،نوادر الاصول الاصل التاسع والخمسون والمائتان الخ دارصادر بیروت ص۳۵۴
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع