دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 21 | فتاوی رضویہ جلد ۲۱

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۱

دیلمی مسند الفردوس میں صدیق اکبر وابوہریرہ رضی اﷲ تعالٰی عنہما،دونوں سے روای کہ حضور سید عالم صلی اﷲ تعالی علیہ وسلم فرماتے ہیں:

لو لم ابعث فیکم لبعث عمر اید اﷲ عمر بملکین یوفقانہ ویسدد انہ فاذا اخطا صرفاہ حتی یکون صوابا [1]۔

اگرمیں بھی تم میں ظہورنہ فرماتا تو بیشك عمر نبی کیا جاتا۔اﷲ عزوجل نے دو فرشتوں سے تائید فرمائی ہے کہ وہ دونوں عمر کو توفیق دیتے اور ہر بات میں اسے راہ پر رکھتے،اگر عمر کی رائے لغزش کرنے کو ہوتی ہے وہ پھیردیتے ہیں یہاں تك کہ عمر سے حق ہی صادر ہوتاہے۔۱۲م

ملائکہ کی شان تو بلندہے۔شیاطین کو قلوب عوام میں تصرف دیا ہے جس سے فقط اپنے چنے ہوئے بندوں کو مستثنٰی کیا ہے کہ:

" اِنَّ عِبَادِیۡ لَیۡسَ لَکَ عَلَیۡہِمْ سُلْطٰنٌ"[2]

میرے خاص بندوں پر تیرا قابوں نہیں۔

قال اﷲ تعالٰی:

" یُوَسْوِسُ فِیۡ صُدُوۡرِ النَّاسِ ۙ﴿۵﴾ مِنَ الْجِنَّۃِ وَ النَّاسِ٪﴿۶

"[3]

شیطان جن اور لوگ،لوگوں کے دلوں میں وسوسہ ڈالتے ہیں۔

وقال اﷲ تعالٰی:

" شَیٰطِیۡنَ الۡاِنۡسِ وَ الْجِنِّ یُوۡحِیۡ بَعْضُہُمْ اِلٰی بَعْضٍ زُخْرُفَ الْقَوْلِ غُرُوۡرًا ؕ"[4]

شیطان آدمی اور جن ایك دوسرے کے دل میں ڈالتے ہیں بناوٹ کی بات دھوکے کی۔۱۲م

بخاری،مسلم،ابوداؤد مثل امام احمد،حضرت انس بن مالك اور مثل ابن ماجہ حضرت ام المومنین حضرت حفصہ رضی اﷲ تعالٰی عنہا سے راوی،رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:


 

 



[1] الفردوس بمأثور الخطاب حدیث ۵۱۲۷ دارالکتب العلمیہ بیروت ۳ /۳۷۲

[2] القرآن الکریم ۱۷/ ۶۵

[3] القرآن الکریم ۱۱۴ /۵و۶

[4] القرآن الکریم ۶ /۱۱۲

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن