دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 21 | فتاوی رضویہ جلد ۲۱

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۱

" وَّ لٰکِنَّ اللہَ یُسَلِّطُ رُسُلَہٗ عَلٰی مَنۡ یَّشَآءُ ؕ"[1]

اﷲ تعالٰی اپنے رسولوں کو جس پر چاہے قبضہ و قابودیتاہے۔

اس کا اطلاق اجسام وابصار واسماع وقلوب سب کو شامل ہے وہ اپنے محبوبوں کو جس کے چاہے دست وپا پر قدرت دے چاہے چشم وگوش پر،چاہے دل وہوش پر،اس کی قدرت میں کمی نہ عطا میں تنگی،کیا ملائکہ دلوں میں القائے خیر نہیں کرتے،نیك ارادے نہیں ڈالتے،برے خطروں سے نہیں پھرتے؟ ضرور سب کچھ باذن اﷲ کرتے ہیں پھردلوں میں تصرف کے اور کیا معنی، قال اﷲ تعالٰی:

" اِذْ یُوۡحِیۡ رَبُّکَ اِلَی الْمَلٰٓئِکَۃِ اَنِّیۡ مَعَکُمْ فَثَبِّتُوا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا ؕ"

[2]

جب وحی فرماتاہے تیرارب فرشتوں کو کہ میں تمھارے ساتھ ہوں تو تم دل قائم رکھو مسلمانوں کے۔

سیرت ابن اسحاق وسیرت ابن ہشام میں ہے بنی قریضہ کو جاتے ہوئے رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم راہ میں اپنے کچھ اصحاب پر گزرے،ان سے دریافت فرمایا:تم نے ادھر جاتے ہوئے کوئی شخص دیھا ؟ عرض کی:دحیہ بن خلیفہ کو نقرہ جنگ پر سوار جاتے ہوئے دیکھا۔فرمایا:

ذاك جبریل بعث الی بنی قریضۃ یزلزل بھم حصونہم ویقذف الرعب فی قلوبہم [3]۔

وہ جبریل تھا کہ بنی قریظہ کی طرف بھیجا گیا کہ ان کے قلعوں میں زلزلے اور ان کے دلوں میں رعب ڈالے۔۱۲م

امام بیہقی حضرت عبداﷲ بن عباس رضی اﷲ تعالٰی عنہما سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے فرمایا:

اذا جلس القاضی مجلسہ ھبط علیہ ملکان یسدد انہ ویوفقانہ ویرشد انہ مالم یجر فاذا جار عرجا و ترکاہ [4]۔

جب قاضی مجلس حکم میں بیٹھتاہے تو دو فرشتے اترتے ہیں کہ اس کی ائے کو درستی دیتے ہیں اور اسے ٹھیك بات سمجھنے کی توفیق دیتے ہیں اور اسے نیك راستہ سمجھاتے ہں جب تك حق سے میل نہ کرے جہاں ا س نے میل کیا فرشتوں نے اسے چھوڑا اور آسمان پر اڑ گئے۔۱۲م

 


 

 



[1] القرآن الکریم ۵۹ /۶

[2] القرآن الکریم ۸/۱۲

[3] السیرۃ النبویۃ لابن ہشام مع الروض الانف غزوہ بنی قریظہ مکتبہ فاروقیہ ملتان ۲ /۱۹۵

[4] السنن الکبرٰی کتاب آداب القاضی باب من ابتلی بشیئ الخ دار صادر بیروت ۱۰ /۸۸

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن