دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 21 | فتاوی رضویہ جلد ۲۱

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۱

الٰہی خیابان،خدا کی کیاری،اس میں کیا حرج ہے،جب قرآن عظیم نے مدینہ طیبہ کو ساری زمین کو اﷲ عزوجل کی طرف اضافت فرمایا:

" اَلَمْ تَکُنْ اَرْضُ اللہِ وٰسِعَۃً فَتُہَاجِرُوۡا فِیۡہَا ؕ"[1]۔

کیا خدا کی زمین یعنی زمین مدینہ کشادہ نہ تھی کہ تم اس میں ہجرت کرتے۔

تو خاص روضہ انور کو الٰہی روضہ شاہنشاہی خیابان،ربانی کیاری کہنے میں کیاحرج ہے،وﷲ الحمد،

بایں ہمہ جب فقیر بعون القدیر آیت وحدیث سے اپنے حبیب اکرم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کا مَالِك النَّاس،مَلِك النَّاسِ، مَالِك الْاَرْضِ،مَالِك رِقاَبِ الْامَمِ ہونا ثابت کرچکا تو لفظ پر اصرار یا روایت خلاف پر انکار کی حاجت نہیں،یہ بھی ہمارے علماء سے بعض متاخرین کا قول ہے اس کے لحاظ بجائے"شاہنشاہ طیبہ"کہئے،کہ وہ شاہ طیبہ بھی ہیں اور شاہ تمام روئے زمین بھی اور شاہ تمام اولین وآخرین بھی جن میں ملوك وسلاطین سب داخل بادشاہ ہو یا رعیت،وہ کون ہے کہ محمد رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کے دائرہ غلامی سے سرباہر نکال سکتا ہے   ؎

محمد عربی کہ ابروئے ہر دوسراست                               کسےکہ خاك درش نیست خاك برسراو

(محمد عربی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم دونوں جہانوں کی عزت ہیں جو ان کے درکی خاك نہیں اس کے سر پرخاک)

وصلی اﷲ تعالٰی علی سیدنا ومولانا محمد وآلہ و صحبہ اجمعین،ولیکن ھذا ھذا اٰخرا لکلام فی المسئلۃ الاول الحمد ﷲ فی الاولٰی والاخرٰی۔

اﷲ تعالٰی ك رحمت نازل ہوہمارے آقا مولٰی پر صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم اور آپ کی آل واصحاب سب پر،یہ پہلے مسئلہ میں آخری کلام ہے۔دنیاواخرت میں تمام حمدیں اﷲ تعالٰی کے لئے ہیں۔(ت)

جوا ب سوال دوم:الحق اﷲ عزوجل ہی مقلب القلوب ہے سب کے دلوں،نہ صرف دل بلکہ عالم کے ذرے ذرے پر حقیقی قبضہ اسی کا ہے۔مگر نہ اس کی قدرت نہ محدود نہ اس کی عطاء کا باب وسیع مسدود،" اِنَّ اللہَ عَلٰی کُلِّ شَیۡءٍ قَدِیۡرٌ﴿۲۰﴾٪ "[2]بے شك اﷲ تعالٰی ہر چیز پرقادر ہے " وَمَا کَانَ عَطَـآءُ رَبِّکَ مَحْظُوۡرًا ﴿۲۰"[3]اور تیرے رب کی عطا پر روك نہیں،وہ علی الاطلاق فرماتاہے:


 

 



[1] القرآن الکریم ۴ /۹۷

[2] القرآن الکریم ۲ /۲۰

[3] القرآن الکریم ۱۷ /۲۰

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن