30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اکید رباد شاہ دومۃ الجندل کے واقعہ میں حضرت بُحیر طائی رضی اﷲ تعالٰی عنہ نے فرمایا: ؎
|
تبارك سائق البقرات انی رأیت اﷲ یھدی کل ھاد [1]۔ |
اﷲ تبارك وتعالٰی گائیوں کو چلانے والا ہے میں نے اﷲ تعالٰی کو ہر رہنما کا رہنما پایا ہے۔(ت) |
حضور صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے ان کا کلام پسند کیا اور فرمایا:
|
لاَیَفْضُضِ اﷲ فَاکَ۔رواہ ابن السکن [2]وابو نعیم ومندہ۔ |
اﷲ تیرا منہ بے دندان نہ کرے(نوے برس جئے کسی دانت کو جنش نہ ہوئی)(اس کو روایت کیا ابن السکن اور ابونعیم اور ابن مندہ نے۔ت) |
یہ ہے تمام وہ کلام کہ ان اکابر متقدمین ومتاخرین ائمہ دین وفقہائے معتمدین وعرفائے کاملین کی طرف سے فقیر نے حاضر کیا، اور ممکن کہ خود ان کے پاس اسے بھی بہتر جواب ہو،" وَفَوْقَ کُلِّ ذِیۡ عِلْمٍ عَلِیۡمٌ ﴿۷۶﴾"[3]۔
سابعًا:اس سب سے قطع نظر کرکے یہی فرض کرلیجئے کہ معاذاﷲ ان تمام اکابر پر طعن ثابت ہواور جواب معدوم،تو انصافا فقیر کا مصرع اب بھی اس روش پر نہیں کہ ان ائمہ وعلماء نے قطعا غیر خدا کو شنہشاہ وقاضی القضاۃ کہا ہے حتی کہ حضور اقدس صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کو بھی نہیں بلکہ کسی عالم یا ولی یا نرے حکام دنیوی کو،اور وہ مصرح اس معنی میں ہرگز متعین نہیں۔ہم پوچھتے ہیں لفظ شہنشاہ حضرت عزجلالہ سے مخصوص ہے یانہیں؟ اگر نہیں ہے تو سرے سے منشاء شبہہ زائل،اور اگر ہے تو جو لفظ اﷲ عزوجل کے لئے خاص تھا اسے غیر اﷲ پر کیوں حمل کیجئے؟ شہنشاہ سے اﷲ ہی کیوں نہ مراد لیجئے کہ روضہ بمعنی قبر نہیں بلکہ خیابان اورکیاری کوکہتے ہیں،قال اﷲ تعالٰی " فَہُمْ فِیۡ رَوْضَۃٍ یُّحْبَرُوۡنَ ﴿۱۵﴾"[4](اﷲ تعالٰی نے فرمایا:باغ کی کیاری میں ان کی خاطر داری ہوگی۔ت) قبر پر اس کا اطلاق تشبہ بلیغ ہے جیسے رَاَیْتُ اَسَدًا یَرْمِیْ(میں نے شیر کو تیرا ندازی کرتے دیکھا)حدیث شریف میں قبر مومن کو روضۃ من ریاض الجنۃ [5]فرمایا جنت کی کیاریوں میں سے ایك کیاری،تو روضہ شہنشاہ کے معنی ہوئے
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع