دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 21 | فتاوی رضویہ جلد ۲۱

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۱

رواہ الشیخان [1] وابوداؤد والنسائی عن ابن عمر رضی اﷲ تعالٰی عنہما۔

(اسے روایت کیا شیخان اورابوداؤد اور نسائی نے ابن عمر رضی اﷲ تعالٰی عنہما سے۔ت)

سادسًا: عــــــہ حدیث میں ممانعت ہے تو نام رکھنے کی،کسی کے وصف میں کوئی بات بیان کرنے اور نام رکھنے میں بڑا بل ہے۔آخر نہ دیکھا کہ حدیثوں میں عزیز وحکم وحکیم نام رکھنے کی ممانعت آئی،اور عزت وحکم وحکمت سے قرآن وحدیث میں بندوں کا وصف فرمایا گیا جن کی سندیں اوپر گزریں،نیز اس کی نظیر حابس الفیل وسائق البقرات ہے کہ رب عزوجل کے یہ نام رکھنا حرام اور وصف وارد،جب واقعہ حدیبیہ میں ناقہ قصواء،شریف بیٹھ گیا،اور لوگوں نے کہا ناقہ نے سرکشی کی،تو رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے فرمایا:نہ اس نے سرکشی کی نہ اس کی یہ عادت ولکن حَبَسَہَا حَابِسُ الْفِیْل [2]اسے حابس فیل نے روك دیا، یعنی جس نے ابرہہ کے ہاتھی کو بٹھادیا اور کعبہ معظمہ پر حملہ کرنے سے روکا تھا۔عزوجلالہ،زرقانی علی المواھب میں علامہ ابن المنیر سے ہے:

یجوز اطلاق ذٰلك فی حق اﷲ تعالٰی فیقال حبسھا اﷲ حابس الفیل وانما الذی یمکن ان یمنع تسمیتہ سبحانہ حابس الفیل ونحوہٖ اھ قال الزرقانی وھو مبنی علی الصحیح من الاسماء توقیفہ [3]۔

اﷲ تبارك وتعالٰی پر اس کااطلاق جائز ہے۔اس لئے یہ کہا جاسکتا ہے کہ اﷲ حابس فیل نے اسے روك لیا،ہاں ممانعت اس صورت میں ہوسکتی ہے جب"حابس فیل"یا اس کے ہم معنی کو اسم الٰہی قرار دے دیاجائے،زرقانی نے کہا ا س کی بناء وہ قول صحیح ہے جس میں اسمائے الٰہی کو تو فیقی قرار دیا ہے۔۱۲م

 

عــــــہ:الوجوہ الخمسۃ الاول عامۃ وہذا خاص بغیر التسمیۃ ۱۲منہ عفی عنہ۔

پہلے پانچ وجوہ عام اور یہ غیر تسمیہ سے خاص ہے ۱۲منہ(ت)

 


 

 



[1] صحیح البخاری فضائل اصحاب النبی صلی اﷲ تعالی علیہ وسلم قدیمی کتب خانہ کراچی ۱/ ۵۱۷،صحیح البخاری کتاب اللباس باب من جرازارہ من غیر خیلاء قدیمی کتب خانہ کراچی ۲ /۸۶۰،صحیح مسلم کتاب اللباس باب تحریم جر الثوب خیلاء قدیمی کتب خانہ کراچی ۲/ ، سنن ابی داؤد کتاب اللباس باب ماجاء فی اسبال الازار آفتاب عالم پریس لاہور ۲ /۲۰۹

[2] المواہب اللدنیہ بیان صلح الحدیبیہ الکمتب الاسلامی بیروت ۱ /۴۹۱

[3] شرح الزرقانی علی المواھب اللدنیہ امر الحدیبیہ دارالمعرفۃ بیروت ۲ /۱۸۴

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن