دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 21 | فتاوی رضویہ جلد ۲۱

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۱

ان سب عبارات کاحاصل یہ کہ علت نہی ہے کہ اس نے تکبر کیا اور اﷲ تعالٰی کا بندہ بننے سے نفرت کی،ان کلمات کو اگر ان کی حقیقت پر پرکھئے جب تو وہی وجہ سابق ہے کہ حدیث اسی کی نسبت ہے جو حقیقی اصل شاہنشہی یعنی الوہیت کا مدعی اورعبدیت سے منکر ہو ورنہ کم از کم اس قدر ضرور کہ علت منع تکبر بتاتے ہیں،تو ممانعت خود اپنے آپ شہنشاہ کہنے سے ہوئی کہ اپنے تعظیم کی ور اپنے آپ کو بڑا جانا،دوسرے نے اگر معظم دینی کی تعظیم کی اسے خدا تعالٰی کے بڑا کئے سے بڑا جانا تو اسے تکبر سے کیا علاقہ،اب یہ حدیث اس طریق کی طرف راجع ہوئی کہ آقا کو منع فرمایا کہ اپنے غلام کو اپنا بندہ نہ کہے حالانکہ قرآن وحدیث واقوال جمیع علمائے امت میں واقع ہے۔قال اﷲ تبارك وتعالٰی:

" الصّٰلِحِیۡنَ مِنْ عِبَادِکُمْ"[1]

اور اپنے لائق بندوں۔

وقال صلی اﷲ تعالٰی علیہ وآلہٖ وسلم:

لیس علی المسلم فی عبدہ ولا فرسہٖ صدقۃ [2]۔

مسلمان کے عبد(غلام)اور گھوڑے میں صدقہ نہیں۔

اس مسئلے کی تحقیق فتاوائے فقیر میں بحمداﷲ تعالٰی بروجہ اتم ہے۔امام قسطلانی ارشاد الساری شرح صحیح البخاری میں فرماتے ہیں:

قال فی مصابیح الجامع ساق المؤلف فی الباب قولہ تعالٰی والصالحین من عبادکم وامائکم وقولہ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم قوموا الی سیدکم تنبیہا علی ان النھی انما جاء متوجہا علی جانب السید اذھو فی مظنہ الاستطالۃ وان قول الغیر ھذا عبدُزید

مصابیح الجامع میں فرمایا کہ مؤلف کا باب کی مناسبت سے اﷲ عزوجل کا یہ ارشاد اپنے لائق بندوں اور کنیزوں اور حضور صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کایہ قول"اپنے سردار کے لئے کھڑے ہو جاؤ"پیش کرنا اس بات پر تنبیہ کے لئے ہے کہ ممانعت خود ذات سید کی طرف نسبت کرتے ہوئےہے کیونکہ یہ کبر کی جاہے رہا کسی غیر کا یہ کہنا یہ زید کا عبد(غلام)

 


 

 



[1] القرآن الکریم ۲۴ /۳۲

[2] صحیح مسلم کتاب الزکوٰۃ قدیمی کتب خانہ کراچی ۱ /۳۱۶،سنن ابی داؤد کتاب الزکوٰۃ باب صدقہ الرقیق آفتاب عالم پریس لاہور ۱ /۲۲۵،سنن ابن ماجہ ابوب الزکوٰۃ باب صدقۃ الخیل والرقیق ایچ ایم سعید کمپنی کراچی ص۱۳۱

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن