دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 21 | فتاوی رضویہ جلد ۲۱

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۱

امام احمد مسند،اورعبداﷲ بن احمد زوائد مسند،اور امام طحاوی شرح معانی الآثار اور امام بغوی وابن السکن وابن ابی عاصم وابن شاہین وابن ابی خیثمہ وابویعلی بطریق عَدیَدَہ حضرت اعشٰی مازنی رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے راوی کہ وہ خدمت اقدس حضور پرنور سید عالم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم میں فریادی آئے اور اپنی عرضی حضور میں گزار دی جس کی ابتداء یہ تھی:

یَا مَالِك النَّاسِ وَدَیَّانَ الْعَرْبِ۔

اے تمام آدمیوں کے مالك اور عرب کے جزا و سزادینے والے!

مسند احمد وشرح معانی الآثار میں مَالِك النَّاسِ [1]ہے اور زوائد مسند نیز ثلثہ متصلہ کی روایت سے بعض نسخ میں یَاملك النَّاسِ وَدَیَّانَ الْعَرْبَ [2]یعنی اے تمام آدمیوں کے بادشاہ اور عرب کے جزاء دہندہ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم۔رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے ان کی فریاد کو سن کر حاجت روائی فرمائی،پر ظاہر کہ آدمیوں اور امتوں میں سلاطین وغیر سلاطین سب داٰخل ہیں۔

جب حضور تمام ادمیوں کے مالک،تمام آدمیوں کے بادشاہ،تمام امتوں کی گردنوں کے مالك ہیں تو بلاشبہہ تمام بادشاہوں کے بھی مالك تمام سلاطین کے بھی بادشاہ تمام بادشاہوں کی گردنوں کے بھی مالك ہوئے،مَلِك النَّاسِ کانسخہ تو عین مدعا ہے اورمَالِك النَّاسِ اس سے بھی اعظم واعلی ہے کہ بادشاہ لوگوں پر حاکم ہوتاہے ان کی گردنوں کا مالك نہیں ہوتا،حضور اقدس صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم بحکم آیت وحدیث جلل تمام بادشاہوں کی گردنوں کے بھی مالك ہیں۔وﷲ الحمد۔

زمخشری معتزلی نے کشاف سورہ ہود میں زیر قولہٖ تعالٰی وانت احکم الحاکمین اقضی القضاۃ پر اعتراض کیا۔امام ابن المنیر سنی نے انتصاف میں اس کا رد فرمایا کہ حدیث شریف میں ارشاد ہوا:اقضا کم علی [3](علی رضی اﷲ عنہ تم سب سے زیادہ فیصلے کرنیوالے ہیں۔ت)اس سے جواز ثابت


 

 



[1] مسند احمد بن حنبل از مسند عبداﷲ بن عمرو بن العاس المکتب الاسلامی بیروت ۲ /۲۰۱،شرح معانی الآثار کتاب الکراھیۃ باب الشعر ایچ اایم سعید کمپنی کراچی ۲ /۴۱۰

[2] مسند ابویعلی حدیث ۶۸۳۶ موسسۃ علوم القرآن بیروت ۶ /۲۳۰،مجمع الزوائد بحوالہ عبداﷲ بن احمد کتاب النکاح ۴ /۲۳۱ وکتاب الادب باب جواز الشعر الخ ۸ /۱۲۷

[3] فیض القدیر بحوالہ ابن المنیر تحت حدیث ۳۰۳ درالمعرفۃ بیروت ۱ /۲۲۰

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن