دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 21 | فتاوی رضویہ جلد ۲۱

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۱

مملوکا واذکر نی عندربك ای عند سیدك [1]۔

اور فرمایا:عبد مموك اور مجھے اپنے رب یعنی اپنے آقا کے پاس یاد کرو۔۱۲ م

امام عینی اس کی شرح میں فرماتے ہیں:

ذکر ھذا کلہ دلیلا لجواز ان یقول عبدی وامتی وان النہی الذی ورد فی الحدیث عن قول الرجل عبدی و امتی وعن قولہ اسق ربك ونحوہ للتنزیہ لاللتحریم [2]۔

یہ تمام باتیں اس بات کی دلیل ہیں کہ(مملوك اور مملوکہ) کو"عبدی"اور"امتی"(میرا بندہ اور باندی)کہنا جائز ہے۔ اور احادیث کریمہ میں جو یہ وارد ہے کہ کوئی ادمی"عبدی" (میرا عبد)اور امتی(میر ی باندی)نہ کہے،یونہی اپنے رب کو پانی پلا"نہ کہے یا اس قسم کی دیگر ممانعت تو یہ تحریم کے لئے نہیں بلکہ تنزیہہ کے لئے ہے۔۱۲م

امام قسطلانی ارشاد الساری شرح صحیح بخاری شریف میں فرماتے ہیں:

فان قلت قد قال تعالٰی اذکرنی عند ربك وارجع الی ربك اجیب انہ و رد لبیان الجواز والنہی للادب و التنزیۃ دون التحریم [3]۔

اگر یہ اعتراض ہوکہ اﷲ تعالٰی عزوجل نے فرمایا ہے"مجھے اپنے رب کے پاس یاد کرو"اور اپنے رب کی طرف لوٹو"تو جواب یہ ہوگا کہ یہ بیان جواز کے لئے ہے اور نہی تحریم کے لئے نہیں بلکہ تادیبا اور تنزیہا ہے۔۱۲م

ثالثًا: مولانا شاہ عبدالعزیز صاحب دہلوی تحفہ اثناعشریہ میں نقل کرتےہیں کہ اﷲ عزوجل زبورمقدس میں فرماتاہے:

اَمتَلَاَتِ الاَرْضُ مِنْ تَحْمِیْدِ اَحْمَدَ وَتَقْدِ یْسہ،وَمَلك الْاَرْضَ وَرِقَابَ الاْمَمِ [4]۔

زمین بھر گئی احمد صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کی حمد اور اس کی پاکی کے بیان سے،احمد مالك ہواتمام زمین اور سب امتوں کی گردنوں گا،صلی اﷲ تعالٰی علیہ وآلہ واصحابہ وسلم۔

 


 

 



[1] صحیح البخاری کتاب العتق باب کراھیۃ التطاول علی الرقیق الخ قدیمی کتب خانہ کراچی ۱ /۳۴۶

[2] عمدۃ القاری شرح صحیح البخاری کتاب العتق باب کراھیۃ التطاول علی الرقیق الخ ادارۃ الطباعۃ المنیریۃ بیروت ۱۳ /۱۱۰

[3] ارشاد الساری کتاب العتق باب کراھیۃ التطاول علی الرقیق الخ دارالکتاب بیروت ۴ /۳۲۴

[4] تحفہ اثنا عشریہ باب ششم دربحث نبوت وایمان انبیاء علیہم الصلٰوۃ والسلام سہیل اکیڈمی لاہور ص۱۶۹

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن