دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 21 | فتاوی رضویہ جلد ۲۱

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۱

خیر یہ تو جملہ معترضہ تھا،اس مقصد کی شرع کی نظر واقعہ تحریم خمرپر ہے کہ ابتداء میں نقیر ومزفت جرہ وحنتم یعنی مضبوط برتنوں میں نبیذ ڈالنے سے منع فرمایا تھا کہ تساہل نہ واقع ہو،جب اسکی حرمت اور اس سے نفرت مسلمانوں کے دل میں جم گئی اور اس سے کامل تحفط واحتیاط نے قلوب میں جگہ پائی۔ فرمایا:

ان ظرفا لایحل شیئا ولا یحرمہ [1]۔

برتن کسی چیز کو حلال وحرام نہیں کرتا۔

بالجملہ ان اکابر ائمہ وعلماء واولیاء نے مقصود پر نظر فرماکر لفظ شاہنشاہ کا اطلاق فرمایا اور جن کی نظر لفظ پر گئی منع بتایا کما نقلہ فی التتارخانیہ(جیسا کہ تتارخانیہ میں نقل کیا گیا ہے۔ت)دونوں فریق کے لئے ایك وجہ موجہ ہے " وَ لِکُلٍّ وِّجْہَۃٌ ہُوَ مُوَلِّیۡہَا"[2](ہر ایك کے لئے ایك جہت ہے وہ اس طرف پھریگا) اس کی نظیر واقعہ نماز ظہر یا عصر ہے کہ جب یہودی بنی قریظہ پر لشکر کشی فرمائی عسکر ظفر پیکر میں اس مناادی کا حکم فرمایا کہ:

من کان سامعا مطیعا فلا یصلین العصر الا فی بنی قریضۃ۔

جوبات سنتا اورحکم مانتا ہو وہ ہر گز عصر نہ پڑھے مگر آبادی بنی قریضہ میں۔

صحابہ رضی اﷲ تعالٰی عنہم رواں ہوئے،راہ میں وقت عصر ہوا،اس پر د وفرقے ہوگئے بعض نے کہا لانصلی حتی نأتھا ہم تو جب تك اس آبادی میں نہ پہنچ جائیں نماز نہ پڑھیں گےکہ ہمیں ارشاد فرمادیا ہے کہ نماز وہیں پہنچ کر پڑھنا۔بعض نے کہا بل نصلی لم یرد منا ذلك بلکہ ہم نماز راہ ہی میں پڑھ لیں گے،ارشاد سے مقصود جلدی تھی نہ یہ نماز قضاکردی جائے،غرض کچھ نے نماز راہ میں پڑھ لی اور جاملے،کچھ نے نہ پڑھی،یہاں تك کہ عشاء کے وقت وہاں پہنچے۔دونوں فریق کا حال بارگاہ اقدس میں معروض ہوا،و لم یعنف واحدا منہم،حضور اقدس صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے ان میں سے کسی پر اعتراض نہ فرمایا۔رواہ الائمۃ منہم الشیخان [3]عن ابن عمر رضی اﷲ تعالٰی عنہما(اس کو ائمہ حدیث خصوصا شیخین نے ابن عمر رضی اﷲ تعالی عنہما سے روایت کیا۔ت)


 

 



[1] صحیح مسلم کتاب الاشربہ باب النہی عن الانتباذ فی الحتنم الخ قدیمی کتب خانہ کراچی ۲ /۱۶۷

[2] القرآن الکریم ۲ /۱۴۸

[3] صحیح البخاری ابواب صلٰوۃ والخوف باب صلٰوۃ الطالب والمطلوب الخ قدیمی کتب خانہ کراچی ۱ /۱۲۹

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن