30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
وقال اﷲ تبارك وتعالٰی:
|
" وَ لِلہِ الْعِزَّۃُ وَ لِرَسُوۡلِہٖ وَ لِلْمُؤْمِنِیۡنَ وَ لٰکِنَّ الْمُنٰفِقِیۡنَ لَا یَعْلَمُوۡنَ ٪﴿۸﴾ "[1] |
عزت تو اﷲ اور اس کے رسول اور مسلمانوں ہی کے لئے ہے مگر منافقوں کو خبر نہیں۔ |
وقال رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم:
|
انا سید وُلدِ اٰدم۔رواہ مسلم [2]و ابوداؤد عن ابی ھریرۃ رضی اﷲ تعالٰی عنہ۔ |
میں تمام اولاد آدم کا سید(سردار ہ)ہوں،(اسے روایت کیا ہے مسلم اور ابوداؤد نے حضرت ابوہریرہ رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے۔ت) |
وقال صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم:
|
اِنَّ اِبْنِیْ ھٰذَا سَیِّد رواہ البخاری [3] عن ابی بکرۃ رضی اﷲ تعالٰی عنہ۔ |
بیشك یہ میرابیٹا سید ہے(یعنی حضرت امام حسن رضی اﷲ تعالٰی عنہ(اس کو روایت کیا ہے امام بخاری نے ابوبکر رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے۔ت) |
وقال صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم:
|
اَﷲُ وَرَسُوْلُہ،مَوْلٰی مَنْ لاَ مَوْلٰی لَہ،۔رواہ الترمذی[4]و حسنہ وابن ماجۃ عن امیر المومنین عمر رضی اﷲ تعالٰی عنہ۔ |
اﷲ اور اس کا رسول ہر بے مولٰی کے مولٰی ہے۔(اس کو روایت کیا ہے ترمذی نے اور اسے حسن کہا اور ابن ماجہ نے امیر المومنین عمر رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے۔ت) |
رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے سعد بن معاذ رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے فرمایا:
|
لَقَدْ حَکَمْتَ فِیْھِمْ بِحُکْمِ اﷲ، |
بے شك تم نے ان یہود کے بارے میں وہ حکم |
[1] القرآن الکریم ۶۳ /۸
[2] صحیح مسلم کتاب الفضائل باب فضل النبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم قدیمی کتب خانہ کراچی ۲ /۲۴۵،سنن ابی داؤد کتاب السنۃ باب فی التخیر بن الانبیاء آفتاب عالم پریس لاہور ۲ /۲۸۶
[3] صحیح البخاری فضائل اصحاب النبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم مناقب الحسن والحسین قدیمی کتب خانہ کراچی ۱/ ۵۳۰
[4] جامع الترمذی ابواب الفرائض باب ماجاء فی میراث الخال امین کمپنی کراچی ۲ /۳۱،سنن بن ماجہ ابواب الفرائض باب ذوی الارحام ایچ ایم سعید کمپنی کراچی ص۲۰۱
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع