30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
مذہب سیدنا امام ابویوسف تلمیذ اکبر سیدنا امام اعظم ابوحنیفہ رضی اﷲ تعالٰی عنہماکا ہوا اور اس زمانہ خیر کے ائمہ کرام تبع تابعین و اتباع اعلام نے اسے مقبول ومقرر رکھا،اور جب سے آج تمام علمائے حنفیہ اور بہت دیگر علمائے مذاہب ثلاثہ میں رائج وجاری و ساری ہے۔امام اجل علامہ بدرالملۃ والدین محمود عینی حنفی عمدۃ القاری شرح صحیح البخاری شریف میں فرماتے ہیں:
|
اول من تسمٰی قاضی القضاۃ ابویوسف من اصحاب ابی حنیفۃ رضی اﷲ تعالٰی عنہما وفی زمنہٖ کان اساطین الفقہاء و العلماء والمحدثین فلم ینقل عن احد منہم عنکار عن ذٰلك [1]۔ |
یعنی سب میں پہلے جس کا لقب قاضی القضاۃ ہوا امام اعظم کے شاگرد امام ابویوسف ہیں رضی اﷲ تعالٰی عنہما،اس جناب نے یہ لقب قبول فرمایا اور ان کے زمانہ میں فقہاء وعلماء ومحدثین کے اکابر وعمائد تھے،ان میں کسی سے اس کا انکار منقول نہ ہوا۔ |
اب ثابت ہوا کہ وہ طعن نہ فقط انھیں ائمہ وفقہاء واولیاء پر ہوگا جن سے لفظ"شہنشاہ"کی سندیں گزریں،بلکہ ائمہ تبع تابعین اور ان کے اتباع اور امام مذہب حنفی ابویوسف اور اس وقت سے آج تك کے تمام علماء حنفیہ اور بکثرت علمائے بقیہ مذاہب سب پر طعن لازم آئے گا اور اس پر جرأت ظلم شدید وجہل مدیدہوگی،لاجرم بات وہی ہے کہ لفظ جب ارادۃ وافادۃ ہر طرح سے شناعت سے پاك ہے تو صرف احتمال باطل سے ممنوع نہ کردے گا ورنہ سب سے بڑھ کر نما ز میں تَعَالٰی جَدُّك حرام ہو،کہ دوسرے معنی کس قدر شنیع وفظیع رکھتاہے۔ہاں صدر اسلام میں کہ شرك کی گھٹائیں عالمگیر چھائی ہوئی تھیں،فقیر وقطمیر کے ساتھ نہایت تدقیق فرمائی جاتی کہ توحید بروجہ اتم اذہان میں متمکن ہو،ولہذا نہ فقط شہنشاہ بلکہ اَنْتَ سَیِّدُنَا کے جواب میں ارشاد ہوا اَلسَّیِّدُ اﷲ سید اﷲ ہی ہے۔ابوالحکم کنیت رکھنے پر فرمایا:
|
ان اﷲ ھو الحکم والیہ الحکم فلم تکنی اباالحکم رواہ ابو داؤد[2]والنسائی عن ابی شُرَیْح |
بے شك اﷲ ہی حکم ہے اور حکم کا اعتبار اسی کو ہے توتیری کنیت ابوالحکم کیوں ہے(اس کو |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع