دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 21 | فتاوی رضویہ جلد ۲۱

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۱

دلیل ظاہر وباہریہ ہے کہ متکبر مغرور جبار سلاطین کہ اپنے آپ کو مابدولت واقبال اور اپنے بڑے عہدہ داروں،امراء وزراء کو بندہ حضور وفدوی خاص لکھتے ہیں جن کے تکبر کی ٰیہ حالت کہ اﷲ و رسول کی توہین پر شاید چشم پوشی بھی کرجائیں،مگر ہر گز اپنی ادنٰی سی توہین پر درگزر نہ کریں گے،یہی جبار انہیں امراء کوقاضی القضاۃ امیرالامراء وخان خاناں وبگاء بگ خطاب دیتے اور خود لکھتے،اور اوروں سے لکھواتے،اور لوگوں کو کہتے،لکھتے دیکھتے،سنتے اور پسند ومقرر رکھتے ہیں بلکہ جو انکے اس خطاب پر اعتراض کرے عتاب پائے اگر ان میں استغراق حقیقی کا ادنٰی ابہام بھی ہوتاجس سے متوہم ہوتا کہ یہ امراء خود ان سلاطین پر بھی حاکم وافسروبالا وبرتر وسردار وسرور ہیں،تو کیا امکان تھا کہ اسے ایك آن کے لئے بھی روا رکھتے،تو ثابت ہو اکہ عرف عام میں امثال الفاظ میں استغراق حقیقی ارادۃ وافادۃ ہر طرح قطعا یقینا متروك ومہجور ہے۔جس کی طرف اصلا خیال بھی نہیں جاتا،بعینہٖ بداہۃ یہی حال شاہنشاہ کا ہے۔کیا پکے مجنون کے سوا کوئی گمان ہوسکتا ہے کہ امام اجل ابوالعلاء علاء الدین ناصحی امام اجل ابوبکر رکن الدین کرمانی،علامہ اجل خیر الملۃ والدین رملی،عارف باﷲ شیخ مصلح الدین______ عارف باﷲ حضرت امیر،عارف باﷲ حضرت حافظ،عارف باﷲ حضرت مولوی معنوی،عارف باﷲ حضرت مولانا نظامی،عارف باﷲ حضرت مولانا جامی،فاضل جلیل مخدوم شہاب الدین وغیرہم رضی اﷲ تعالٰی عنہم وقدست اسرارھم کے کلام میں یہ ناپاك معنی مرادہونا درکنار،اسے سن کر کسی مسلمان کا وہم بھی اس طرف جاسکتاہے تو بے ارادہ وبے افادہ اگر مجرد احتمال منع کے لئے کافی ہوتا وہ تمام الفاظ بھی حرام ہوتے حالانکہ خواص وعام سب میں شائع وذائع ہیں خصوصا قاضی القضاۃ کہ انہیں فقہائے کرام کا لفظ اور قدیما وحدیثا کے ان کے عامہ کتب میں موجود ہے۔اس میں اور شہنشاہ میں کیا فرق ہے۔لاجرم امام قاضی عیاض مالکی المذہب نے فرمایا:

ومنہم قولہم شاہ ملوك وکذا مایقولون قاضی القضاۃ [1]اھ نقلہ فی المرقاۃ۔

ان میں بادشاہوں کا بادشاہ اور یوں وہ قاضی القضاۃ کا قول کہتے ہیں اھ مرقات میں اس کو نقل کیا۔(ت)

اسی کی مانند امام حجر شافعی المذہب نے زواجر میں اپنے یہاں کے بعض ائمہ سے نقل کیا۔


 

 



[1] مرقاۃ المفاتیح کتاب الادب باب اسامی الفصل الاول المکتبۃ الحبیبیہ کوئٹہ ۸ /۵۱۷،اکمال المعلم بفوائد مسلم باب تحریم التسمی بملك الاملاك دارالوفاء بیروت ۷ /۱۹،۲۰

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن